سابق بھارتی ایئرچیف پر کرپشن کا مقدمہ، تحقیقات شروع


بھارتی فضائيہ کے سابق چيف ششی تياگی 750 ملين ڈالر کے ہيلی کاپٹر معاہدے ميں رشوت لينے پر مقدمہ قائم کرديا گيا۔
بھارت کے ساتھ اطالوی کمپنی کے ہيلی کاپٹر’آگسٹا ويسٹ لينڈ’ کی خريدو فروخت کے معاہدے ميں کرپشن کا معاملہ اہم موڑ پر پہنچ گيا۔
بھارت کے سابق فضائيہ چيف ششی تياگی اور ان کے رشتے دار کرپشن ميں ملوث پائے گئے۔
بھارتی انٹيلی جنس کے مطابق ششی تياگ کے علاوہ ديگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرليا گیا ہے۔
کرپشن کے اس کيس ميں 4 کمپنيوں اور بارہ افراد سے تفتيش کيا جارہی ہے۔
دوسری جانب اٹلی بھی کرپشن ميں ملوث اطالوی کمپنی کے ملزمان سے تفتيش کررہا ہے۔ بھارت ميں دوسری بارکوئی فوجی سربراہ کرپشن ميں ملزم قرار پايا ہے۔
اس سے پہلے سابق نيوی چيف سشيل کمار نندا بھی کرپشن ميں ملزم نامزد ہوئے تھے
ربط
http://karachireports.wordpress.com/
 
Top