سابقہ میکسیکو کی میئر تشدد کے بعد قتل

میکسیکو کی ملکہ حسن کی ہلاکت کے ساتھ ایک اور دہشتناک ہلاکت ہوئی ہے میکسیکو کی ایک سابقہ میئر ماریہ سینتوز (Maria Santos Gorrostieta) کی۔

سابقہ میئر ماریہ سینتوز گوروستیتا تشدد کے بعد ہلاک (Maria Santos Gorrostieta)

r-MARIA-SANTOS-GORROSTIETA-DEAD-large570.jpg

میکسیکو کے مغربی بارڈر پر ڈرگ اسمگلنگ کی گڑھ ریاست Michoacan کے ایک چھوٹے ٹاؤن کی میئر کو دن دہاڑے بیٹی کے سامنے اغوا کیا گیا۔ چند دن بعد تشدد کے بعد قتل کرکے لاش کو سڑک کے کنارے پھینک دیا گیا۔ Maria Santos Gorrostieta پہلے بھی دو قاتلانہ حملوں میں بچ گئی تھیں مگر اس دفعہ اغوا کرکے بیدردی سے زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا۔
2009 میں ان کے خاوند کو بھی قتل کر دیا گیا تھا جو خود بھی میئر تھے۔

اس بہادر خاتون نے خاوند کی قربانی کے بعد بھی بدی کی طاقتوں سے سمجھوتہ نہیں کیا اور متعدد قاتلانہ حملوں کو سہہ کر بھی سچائی کا ساتھ دیتی رہی اور اسی کوشش میں اپنی جان خدا کو سونپ دی۔

خراج تحسین ہے ایسی باہمت اور بہادر عورت کو جو ڈرگ مافیا جیسے مضبوط طاغوتی گروہ کے سامنے نہ جھکی اور اپنے پیچھے رہ جانے والوں کے لیے بہادری اور استقامت کی مثال چھوڑ گئی۔
 
چھ سال قبل صدر Felipe Calderon کی جانب سے ڈرگ مافیا کے خلاف جنگ کے بعد تقریبا دو درجن میئر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
 
Top