زین فورو بینر موبائل میں

زین فورو پر چل رہے فورم میں جب بینر ہم نے تبدیل کیا تو لیپ ٹاپ پر بالکل درست نظر آرہا ہے جب کہ موبائل میں کسی بھی براؤزر میں یہ درست نہیں دکھائی دے رہا۔ ہیڈر بینر کے اوپر اور نیچے دونوں جانب کافی جگہ چھٹی ہوئی ہے۔ اس مسئلہ کو کیسے حل کیا جائے؟ :) :)
ذیل میں تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔
samplemehfil_zps8b62b240.png

لیپ ٹاپ کی تصویر

Screenshot_2014-12-14-19-35-55_zps3bc67fa0.png

موبائل سکرین شاٹ۔
 
آخری تدوین:
لوگو کی جگہہ بینر استعمال کریں گے تو ایسے ہی اول جلول نتائج نظر آئیں گے۔ لوگو کے ڈائمنشن کے مطابق اس کی سی ایس ایس وڈتھ اور ہائٹ طے کی گئی ہے، اب کوئی بے ڈھب چیز اس کی جگہ ڈالی جائے گی تو ایسے ہی اسکیل ہوگی۔ زین فورو کی آفیشئیل سائٹ پر یہ لڑی ملاحظہ فرمائیں اور اس سے مربوط گائڈ بھی۔ :) :) :)
 
بینر ایڈ کرنے سے تصویر کا سائز کافی زیادہ ہوگیا ہے، کیا اس کے لیے تصویر کا سائز کم کرنا ہوگا؟ یا سی ایس ایس کی مدد سے حل ہوسکتا ہے؟ :) :)
 
بینر امیج غالباً بیک گراؤنڈ امیج کے طور پر شامل کیا جاتا ہے اس لیے اس میں کراس براؤزر اسکیلنگ شاید ممکن نہ ہو۔ آپ کو شاید یہ کرنا پڑے کہ تصویر کا سائز چھوٹا کر لیں، لیکن کناروں کو ایسا رکھیں کہ وہ بیک گراؤنڈ کلر کے ساتھ ٹھیک سے بلینڈ ہو جائے ورنہ چوڑے اسکرین پر بینر کسی پیوند کی طرح نظر آئے گا۔ ہم نے کبھی اردو ویب پر بینر نہیں آزمایا اس لیے اس سے زیادہ تفصیل بتانے سے قاصر ہیں۔ :) :) :)
 
جی اسے بیک گراؤنڈ امیج کے طور پر شامل کررہے ہیں۔ ان شاء اللہ کوشش کرتے ہیں۔
امجد میانداد صاحب تصویر ایڈیٹنگ کے متعلق معاونت فرمائیں گے؟ :) :)
 
جی اسے بیک گراؤنڈ امیج کے طور پر شامل کررہے ہیں۔ ان شاء اللہ کوشش کرتے ہیں۔
امجد میانداد صاحب تصویر ایڈیٹنگ کے متعلق معاونت فرمائیں گے؟ :) :)
آپ مجھے اسی بینر کی اصل فائل دے دیں میں اسے سائڈوں سے ٹرانسپیرنٹ کر دوں گا تاکہ وہ کسی بھی بیک گراؤنڈ کلر سے باآسانی مکس ہو سکے۔ یا بیک گراؤنڈ کلر اگر مستقلاََ یہی رہے گا تو پھر اسی کلر کے ساتھ سائڈز مکس کر دوں گا۔

فوٹو شاپ میں نئی لیئر میں اس بینر والی فائل کو رکھ کرسائڈز سافٹ ایریز سے ختم کر سکتے ہیں تاکہ بیک گراؤنڈ نظر آ سکے۔ اور پھر PNG میں سیو کر لیں۔
 
Top