زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
بس ایک شے ہے محبت جو اہلِ دنیا میں
بڑے سلیقے سے فکر و شعور بانٹتی ہے
افتخار حیدر​
 

زیرک

محفلین
ایک تنہائی کی آفت ہے، گزر جائے گی
لوگ دیوار سے باتیں بھی تو کر لیتے ہیں
افتخار حیدر​
 

زیرک

محفلین
کیسے آئے گا نہ سر درد کو آرام عدمؔ
میرے احباب کو تقریر کی بیماری ہے
عبدالحمید عدم​
 

زیرک

محفلین
ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدم
جھوٹی خوشی خرید کے لا دیجئے مجھے
عبدالحمید عدم​
 

زیرک

محفلین
مری محبت کے تین درجے ہیں سہل، مشکل، یا غیر ممکن
تُو ایک حصہ ہی جھیل پائے گی، دو تہائی پڑی رہے گی
عامر امیر
 

زیرک

محفلین
تم نے جس شخص کو مارا تھا سمجھ کر کافر
اس کی مٹھی سے تو تسبیح کے دانے نکلے
عامر امیر​
 

زیرک

محفلین
جوابِ واعظِ چابک زباں میں فؔیض ہمیں
یہی بہت ہیں جو دو حرف سادہ رکھتے ہیں
فیض احمد فیض​
 

زیرک

محفلین
ہم شیخ، نہ لیڈر، نہ مصاحب، نہ صحافی
جو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے
فیض احمد فیض​
 

زیرک

محفلین
ہمارے بعد پِھرے گی بھکاریوں کی طرح
کوئی بھی منہ نہ لگائے گا اِس محبت کو
میثم علی آغا​
 

زیرک

محفلین
حالات ہی ایسے ہیں کہ ہر موڑ پہ رک کر
میں سوچنے لگتا ہوں خدا ہے تو کہاں ہے
میثم علی آغا​
 
Top