زندگی رنگوں میں (پیلا/زرد)

طالوت

محفلین
کراچی کی بارش کا پانی تو واقعی گندہ ہوتا ہے کہ براہ راست بارش میں نہانے کے لیے بھی ایک آدھ گھنٹا انتظار کرتا ہوں ، مگر دیہاتوں میں ایسا نہیں ہوتا ، اور پھر ہمارے گاؤں میں بارش موسلادھار ہوتی ہے کہ چند منٹوں میں اگر کوئی گند ہو تو بہہ کر نکل جاتا ہے ، اسی طرح آندھی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ آپ چھت یا کسی کھلے میدان میں کھڑے ہو جائیں تو آپ کے پیر اکھڑنے لگیں مگر اس آندھی میں خوشی کا احساس بڑا عجیب سا ہوتا ہے کہ میں آج تک نہیں سمجھ پایا ، بھڑ کی بات کرتے ہیں ، ایک عزیزہ کا ایک بڑی کالی موٹی سی بھڑ (بھونڈ) نے کاٹا تھا بچپن میں ، اس کے چہرے پر اب بھی نشان باقی ہے ۔۔ آپ اندرون سندھ کسی دور دراز کے گاؤں میں چند روز گزاریں خصوصا بارشوں کے موسم میں پھر دیکھیے رنگ قدرت کے ۔۔
وسلام
 
ابوشامل

بچپن میں جب کراچی میں خوب بارشیں ہوا کرتی تھیں تو ہم خالہ کے گھر میں خوب مزے لوٹتے تھے بارشوں کے۔ میدان میں "ریت کے قلعے" بنانا، پانی میں پتھر پھینکنا، بارش میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلنا، گھر کے صحن میں چکنے فرش پر پھسلنا اور ایسی اور بھی الٹی سیدھی حرکتیں۔ آپ نے تو آج نجانے کیا کیا یاد کرا دیا۔ لگ رہا ہے یہ رنگوں کا نہیں بلکہ بچپن کی یادوں کا دھاگہ ہے۔
گاؤں میں کبھی بارش سے پالا تو نہیں پڑا کیونکہ میں ہمیشہ موسم بہار یا سرما میں گاؤں جاتا ہوں۔ گرمی کے موسم میں جیکب آباد جانے کا مطلب ہے "اپنی موت کا سامان کرنا"۔
 
ملائکہ

محفلین
آپ کبھی کھیل کر تو دیکھیں ۔۔ ، کراچی میں سنڈی آپ کو صرف سبزیوں میں ملے گی ، خصوصا مٹر کی پھلی میں ، بڑی خوبصورت نرم نرم سی ، اور پھر اس پر اس کی مر جانے کی اداکاری یا زگ زیگ چال :)

یقینا" دیکھی ہے جبھی تو کہہ رہی ہوں کہ وہ زاویہ کسی سے اچھی ہو۔ مجھے تو ڈر لگتا ہے سنڈیوں سے:(:(
 
طالوت

محفلین
ہممممم پھر بچھو کو دیکھ کر تو آپ سکتے کی کیفیت میں آ جائیں گی ۔۔ اور چپھکلی کے بارے میں کیا خیال ہے ۔۔ چوہا تو بہت ہی خطرناک ہے ۔۔ کاکروچ کمبخت کی تو شکل ہی منحوس ہے ۔۔ :)
خیر یہ ہماری خواتین کا اجتماعی مسئلہ ہے ، ہمارے گھر سے بھی سبھی ڈرتیں ہیں ، ماسوائے میری خالہ زاد کے ، کہ وہ ان میں سے کسی چیز سے نہیں ڈرتیں ، خصوصا چھپکلی وغیرہ سے تو انھیں اللہ واسطے کا بیر ہے ۔۔ کہ قتل کیے بنا نہیں چھوڑتیں :|

مندرجہ بالا چیزوں میں ایک کاکروچ ہے جس سے مجھے ڈر نہیں لگتا شرط ہے کہ وہ چھوٹا ہونا چایئے:blush:

آپکی خالہ زاد تو بڑی بہادر ہیں:)
 
طالوت

محفلین
چھوٹا کاکروچ یعنی جس کے تیزی سے لپکنے کا اندیشہ نہ ہو ۔۔۔ اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے آسانی سے نظر نہ پڑے اور نہ بد ہیت دکھائی دے ۔۔
خالہ زاد بہادر ہیں کیوں خالہ بہادر ہیں ۔۔ اور ان بہادری کے نشانات شاید اب بھی ہمارے سر میں پائے جاتے ہوں جو دوران تعلیم انھوں نے ہمارے سر پر ثبت کیے تھے :blush:
وسلام
 
Top