زمین: سیارے کی تخلیق - از نیشنل جیوگرافک چینل

فاتح

لائبریرین
فاتح بھیا
کیا آپ کے بال ابھی بھی اتنے لمبے ہیں
نہیں، ترشوا لیے۔ یہ پڑھو اور اس کا ترجمہ کرو :)
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔ :ROFLMAO:
 
مقدس

لائبریرین
محب بھیا
اس کا کیا مطلب ہوا

فاتح نے کہا ہے: ↑
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔
 
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔

بٹیا رانی، اس کا مطلب تو بے حد آسان ہے، ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

شکرہائے بسیار بتو اے کہ شوہرِ بھابھیِ من۔ چپقلش و ناچاقی در ایں بزم صد رنگ نہ بن سکیں سبب تراشیدگیِ و قطع و برید برائے شعرہائے صد بالشت۔ بجز ایں کہ در رائے حکماء ایں زلف بریدی از خود بد فال و بد شگون ہے۔
 
عثمان

محفلین
یقین جانئے یہ دستاویزی فلم واقعی بہت دلچسپ اور معلوماتی ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی یہ فلم میں نے اس دھاگے پر پہنچتے ہی ایک ہی نشست میں دیکھ لی۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
بٹیا رانی، اس کا مطلب تو بے حد آسان ہے، ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

شکرہائے بسیار بتو اے کہ شوہرِ بھابھیِ من۔ چپقلش و ناچاقی در ایں بزم صد رنگ نہ بن سکیں سبب تراشیدگیِ و قطع و برید برائے شعرہائے صد بالشت۔ بجز ایں کہ در رائے حکماء ایں زلف بریدی از خود بد فال و بد شگون ہے۔
یا گوگل ٹرانسلیٹ تیرا ہی آسرا ہاہاہاہاہاہا
 
یا گوگل ٹرانسلیٹ تیرا ہی آسرا ہاہاہاہاہاہا
اگر اسے گوگل ٹرانسلیٹ کے حافظے میں نہ ہی داخل کیا جائے تو احسان ہوگا آنے والی نسلوں پر۔ ورنہ ابھی جو تھوڑے موڑے درست ترجمے اس ٹرانسلیٹر سے حاصل ہو جاتے ہیں وہ زخیرہ بھی مرتعش ہو جائے گا۔ :)
 
اس کا مطلب بتائیں مجھے جلدی سے ابن سعید بھیا اور فاتح بھیا
مجھے نیند نہیں آنی ایسے
اب اور کون سا ترجمہ چاہئے بھیا کی دلاری، ہم نے اتنے سلیس اور عام فہم زبان میں مفصل بیان کر دیا ہے سب کچھ۔ خیر انتظار فرما لیں، شاید فاتح بھائی کی جانب سے مزید واضح ترجمہ موصول ہو جائے۔ :) :) :)
 
مقدس

لائبریرین
قیصرانی بھیا اس کا لفظی مطلب سمجھائیں پلیزز
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔
 
قیصرانی بھیا اس کا لفظی مطلب سمجھائیں پلیزز
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔

ایک ترجہ کچھ یوں ہو سکتا ہے:

بہت شکریہ میرے بھائی۔ محفل کی دشمنیاں لمبے بالوں کے کٹنے کی وجہ نہیں بلکہ شاید بالوں کا کاٹنا ان لکی Unlucky ثابت ہوا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھیا اس کا لفظی مطلب سمجھائیں پلیزز
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔
ابن بھیا کا شکریہ کہ انہوں نے وضاحت کر دی۔ میں یہی وڈیو دیکھ رہا تھا اس لئے آپ کا پیغام دیر سے دیکھا :)
 
فاتح

لائبریرین
ماشاءللہ ، ماہا کو اٹھاتے ہوئے چہرے کے تاثرات ایسے ہیں جیسے پتہ نہیں کتنی وزنی بچی اٹھائی ہوئی ہے حالانکہ ہلکی پھلکی ہے۔

اور کندھے پر کیوں نہیں اٹھایا ہوا ؟ بچوں کو جتنا اوپر اٹھاؤ اتنے خوش ہوت ہیں (کمر کے مسائل ہیں تو دوسری بات ہے ;) )
کہاں ، اب تو رگڑ کے صاف کروا دیے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ گردش حالات نے :ROFLMAO:
تمھارے پیغامات کا جواب تین مرتبہ لکھا اور تینوں مرتبہ ارسال کرنے کا ارادہ ترک کر کے حذف کر دیا کہ تم نے پھر سے منہ بسور لینا ہے اور اس دھاگے کی جانب بھی رخ نہیں کرنا دوبارہ جیسے۔۔۔ :ROFLMAO:
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔
سعود بھائی نے سلیس ترجمہ کر دیا ہے۔ میں لفظ بہ لفظ لکھ دیتا ہوں۔ :)
برادرم: برادر یعنی بھائی اور برادر کے ساتھ ام لگا تو برادرم یعنی میرے بھائی
رنجش: جھگڑا یا تکرار، خفگی یا ناراضگی
بریدگیِ:کاٹا جانا یا تراشا جانا
گیسوئے دراز: گیسو یعنی بال اور دراز یعنی لمبے
سبب: وجہ
قطع کاریِ: کاٹا جانا
زلف: بال
بد شگون: بری فال، bad omen
 
Top