شاہد احمد خان
محفلین
وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تین سے پانچ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت زلزلے سے متاثرہ کسی ایک شخص کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ ۔۔آٹھ اکتوبر کو یوم یکجہتی و استقامت پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لئے بھرپور پروگرام شروع کیاہوا ہے ۔اور وہ اس سلسلے میں ایرا سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
لیکن کیا صرف خراج تحسین سے متاثرین زلزلہ کے مصائب و آلام دور ہو پائیںگے۔۔
حقیقت یہ ہے کہ ۔۔
عالمی برادری نے آٹھ اکتوبر کے ز لزلے سے متاثرہ علاقوں کے لئے 6.8ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس مد میں صرف 1.66ارب ڈالر حاصل ہوئے ۔۔
متاثرہ علاقوں کی بحالی وتعمیر نو اتھارٹی (ایرا ) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ڈونرز کانفرنس 2005ء میں 61سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے وعدہ کیے گئے 6.8ارب ڈالر میں 4ارب ڈالر کے قرضے اور 2.82ارب ڈالر کی امداد شامل تھی مگر 12ستمبر 2006ء تک حکومت پاکستان کو امداد اور قرضوں کی مد میں 1.66ارب ڈالر حاصل ہوئے ۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ عالمی بینک نے 1070ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد دینی تھی جو نہیں دی گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ڈالر کی امداد اورقرضہ میں سے 65ملین ڈالر ادائیگیوں کے توازن اور 15ملین ڈالر عملدرآمد کیلئے فراہم کئے ۔ سعودی عرب نے 573ملین ڈالر میں سے ابھی تک کوئی امداد نہیں دی ۔تاہم کچھ منصوبوں کی نشان دہی کی ہے ۔ امریکا نے 510ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا اس میں سے 210ملین ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ ایران نے 200ملین ڈالر کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک صرف ایک ملین ڈالر دیے ہیں ، متحدہ عرب امارات نے 200ملین ڈالر میں سے 100ملین ڈالر دیے۔ جاپان نے 194میں سے 12ملین ڈالر ، ترکی نے 175میں سے 75ملین ڈالر اور ہالینڈ نے 116میں سے 81ملین ڈالر دیے ہیں۔جن ممالک اور اداروں نے ابھی تک امداد یا قرضہ نہیں دیا ان میں عالمی بینک ،کینیڈا ،آئی ایف اے ڈی ، آغا خان فاؤنڈیشن ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، اسپین ، قطر ، بھارت ، فن لینڈ ،اٹلی ، آئر لینڈ ، لگسمبرگ ،سنگاپور ، نیوزی لینڈ ، میکسیکو ، قبرص ، اور موریشیس شامل ہیں ۔ ۔۔