زرداری صاحب کا آئی آئی ایس ایس پر اظہار خیال

محسن حجازی

محفلین
صدر زرداری نے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے پلیٹ فارم پر اپنے خطاب میں کچھ چونکا دینے والی باتیں کی ہیں جن کا خلاصہ کچھ یوں ہے:

٭ موجودہ حالات کی ذمہ دار وہ قوتیں ہیں جنہوں نے 80 کی دہائی میں مذہبی انتہا پسندی کو جنگ میں آلہ کار کے طور پر استعمال کیا۔
٭ پاکستان نے اس ضمن میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔
٭ پاکستان کو امداد نہیں تجارت چاہیے۔

مکمل خطاب کا متن یہاں موجود ہے:
http://www.iiss.org/EasySiteWeb/GatewayLink.aspx?alId=30900

نیز سوالات کے دور میں بھی زرداری صاحب نے کم و بیش انہیں خیالات کا اظہاار کیا۔ اپنے نیوکلیئر پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے زرداری صاحب نے بجا طور پر تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد کی اور کہا کہ ذاتی طور پر وہ برصغیر میں ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر ایسا بھارت اور بڑی قوتوں کے تعاون کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

حافظ سعید کے معاملے پر بھی جناب صدر نے ٹکا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان سے زیادہ تحقیقی افسر کو معلوم ہوگا۔

تاہم مشرف کے معاملے پر زرداری صاحب پٹڑی سے اتر گئے کہ جب تک متفقہ قرارداد نہیں آتی کاروائی نہیں ہوگی جو کہ یقینی طور پر قابل مذمت ہے اور کسی خفیہ سمجھوتے کی نشاندہی کرتی ہے۔

پورے وقفہ سوالات میں زرداری صاحب کافی مطمئن اور بااعتماد دکھائی دیئے اور پاکستان کا کیس کافی اچھے طریقے سے پیش کیا جس کی تعریف کی جانا چاہئے۔

ویڈیو یہاں دستیاب ہے۔
http://www.iiss.org/recent-key-addresses/he-president-asif-ali-zardari-address/qa-session/
 
Top