زرتُشت کی ستائش میں دو بند

حسان خان

لائبریرین
اگرچہ زرتُشت کی جائے تولُّد کے بارے میں قطعاً کچھ نہیں کہا جا سکتا، اور اکثر مُعتَمَد مُحقِّقوں کی تحقیق کے مطابق وہ شمال مشرقی ایران یا حالیہ افغانستان میں کہیں متولّد ہوا تھا، لیکن چند مُتأخِّر روایات زرتُشت کی جائے ولادت کے لیے آذربائجان کا نام بھی لیتی ہیں، جس کی وجہ سے بعض آذربائجانیان زرتُشت کو مفاخرِ آذربائجان میں شمار کرتے ہیں۔ ایرانی آذربائجانی شاعر حُسین‌قُلی کاتبی 'جۏشغون' نے اپنے تُرکی منظومے 'عزیز شهریارا سلام' (عزیز شہریار کو سلام) (سالِ اشاعتِ اول: ۱۹۶۴-۶۵ء) میں جہاں دیارِ آذربائجان سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کا ذکر کیا ہے، وہیں زُرتشت کی ستائش میں بھی شعر سرائی کی ہے۔ وہ اِس منظومے کے دو بندوں میں زرتُشت کی سِتائش کرتے ہوئے کہتے ہیں:

آذر اؤلکه‌سینده داهی بیر اینسان،

اؤز فیکریله وئرن اینسان‌لارا جان،
خلق‌ده اۏیادان تۆکه‌نمز ایمان،
حقیقت جارچې‌سې «زردۆشت پئیغه‌مبر».
دۆنیایا آز گلیب اۏنون تک بشر.

مُلکِ آذر[بائجان] میں ایک انسانِ نابغہ،
اپنی فکر کے توسُّط سے انسانوں کو جان دینے والا،
مردُم میں ناقابلِ اختتام ایمان بیدار کرنے والا،
حقیقت کا مُنادی «زرتُشت پیغمبر»۔
دُنیا میں اُس جیسے بشر کم آئے ہیں۔

Azər ölkəsində dahi bir insan,
Öz fikrilə verən insanlara can,
Xələqdə oyadan tükənməz iman,
Həqiqət carçısı Zərdüşt Peygəmbər.
Dünyaya az gəlib onun tək bəşər.


اۏنون ایشېق ساچان درین عیرفانې،

ایشېقلاتمېش گۆن تک بۆتۆن دۆنیانې،
هر یئرده گؤرۆنۆر اۏنون نیشانې،
دئییب: اهریمن‌لر گره‌ک محو اۏلسون؛
دۆنیا یۆزی بۆتۆن خئییرله دۏلسون.

اُس کے نور افشاں عمیق عِرفان نے،
خورشید کی مانند کُل دنیا کو روشن کر دیا،
ہر جا اُس کا نشان نظر ظاہر ہوتا ہے،
اُس نے کہا: اہریمنوں (شیطانوں) کو محو ہو جانا چاہیے؛
[اور] تمام رُوئے زمین کو خیر سے پُر ہو جانا چاہیے۔

Onun işıq saçan dərin irfanı,
İşıqlatmış gün tək bütün dünyanı,
Hər yerdə görünür onun nişanı,
Deyib: Əhrimənlər gərək məhv olsun;
Dünya yüzi bütün xeyirlə dolsun.


(حُسین‌قُلی کاتبی 'جۏشغون')


× مندرجۂ بالا بند گیارہ ہِجوں کے ہِجائی وزن میں ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top