ریٹائرمنٹ

زیک

ایکاروس
سائیکل سے تو بہت پہلے گرے تھے ۔
زیک !!کوڈ کے دنوں میں پاؤں سلپ ہوا اور بہت بُری طرح گری اور چوٹ چہرے پر لگی ناک اور آنکھ بچی لیکن گال پر بری طر ح لگی نیل تقریباً پانچ سے چھ مہینے میں نارمل ہوا ۔۔۔رضا بیچارا فیس ٹائم زبردستی کرتا اور دیکھ دیکھ پریشان ہوتا ۔اور کہتا اگر میں دیکھتا نہیں تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ آپ کو اتنی لگی ہے ۔۔
اوہ! بہت ہی بری چوٹ تھی کہ اتنا عرصہ لگا۔ میں جب سائیکل سے منہ کے بل گرا تھا تو ایک ڈیڑھ ماہ میں مکمل ٹھیک ہو گیا تھا۔
 

زیک

ایکاروس
ایک تو ریٹائرمنٹ کے بعد کے لئے معاشی وسائل۔ اس کی کوشش جاری ہے۔
یہاں امریکا میں آدھ سے زائد ورکرز کے پاس ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ میں پیسے سیو کرنے اور انوسٹ کر کے اس کو بڑھانے کا موقع موجود ہے۔ ایک رول آف تھمب یہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے وقت آپ کے پاس سالانہ خرچے کے 25 گنا سیونگز ہونی چاہئیں تاکہ بڑھاپے میں پیسے کم نہ پڑ جائیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کا den یا man cave ابھی تک نہیں ہے؟ یہ تو گھر گھر میں موجود ہے
ہائیں ، ڈین اور باقاعدہ آرٹ اسٹوڈیو میں بہت فرق ہوتاہے بھئی! :)
ڈین (کہ جسے بیگم میرا کباڑ خانہ کہتی ہیں ) کے بغیر تو میرا گزارا نہیں ہوتا ۔ ساری کتابیں ، رسالے ، کاغذات ، آلات و اوزار اور دیگر الا بلا سب ایک ہی کمرے میں ٹھنسے ہوئے ہیں ۔ لیکن شوق ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آرٹ کو سنجیدگی سے وقت دینے کے لیے اسٹوڈیو بنایا جائے ۔گھر کے ایک کمرے پر نظر ہے ۔ اس میں ذرا لمبی لمبی کھڑکیا ں لگوانی ہوں گی تاکہ ایک خاص سمت سے سورج کی روشنی آسکے کہ جو اسٹوڈیو کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ دو تین سال بعد ہوم گورنمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ :) دیکھیےکیا ہوتا ہے۔
 
Top