ریل گاڑی

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
شمشاد بھائی اتنے دنوں میں آپ کی ٹرین ساتویں سٹیشن پر پہنچ گئی ہے
بڑی مقبول ہوئی ہے اور مجھے خوشی ہوئی
کہ نقوی صاحب بھی اس ٹرین سے برآمد ہوئے
نگارف بھی
مہدی نقوی حجاز بھائی جی کیسے ہیں آپ؟
موجو بھائی دعا ہے کہ یہ ٹرین چلتی رہے۔
 
طالوت

محفلین
:shock::shock:
جرمنوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہمارا مذاق اڑائیں ۔ اس پر تو باضابطہ احتجاج ہونا چاہیے ، اور میں پہل کرتا ہوں۔

(اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ دنیا جان سکے کہ جرمنوں کے الٹی ٹرین چلانے سے ہماری کتنی دل آزاری ہوئی ہے)
(شیطان آپ کو یہ پیغام شئیر کرنے سے روکے گا)
 
السلام علیکم
شمشاد بھائی اتنے دنوں میں آپ کی ٹرین ساتویں سٹیشن پر پہنچ گئی ہے
بڑی مقبول ہوئی ہے اور مجھے خوشی ہوئی
کہ نقوی صاحب بھی اس ٹرین سے برآمد ہوئے
نگارف بھی
مہدی نقوی حجاز بھائی جی کیسے ہیں آپ؟
اب تک تو ٹھیک ہیں لیکن اس ٹرین کی حلزون مانند رفتار سے اب ہمیں چکر آنے لگے ہیں۔۔;) تفنن بدور آپ فرمائیے کیسے مزاج ہیں آپ کے؟
 
موجو

لائبریرین
الحمدللہ جناب
پہلے تو کبھی آپ سے بز پر بھی ملاقات ہوجاتی تھی لیکن پھر لگتا ہے کہ آپ کی مصروفیات بڑھ گئیں
اب سنائیے پڑھائی ختم ہوئی یا نہیں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
:shock::shock:
جرمنوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہمارا مذاق اڑائیں ۔ اس پر تو باضابطہ احتجاج ہونا چاہیے ، اور میں پہل کرتا ہوں۔

(اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ دنیا جان سکے کہ جرمنوں کے الٹی ٹرین چلانے سے ہماری کتنی دل آزاری ہوئی ہے)
(شیطان آپ کو یہ پیغام شئیر کرنے سے روکے گا)

السلام علیکم طالوت بھائی۔۔۔۔!

آپ کو محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ جب جب فرصت ملے آتے رہا کیجے ۔ اچھا لگتا ہے۔
 
الحمدللہ جناب
پہلے تو کبھی آپ سے بز پر بھی ملاقات ہوجاتی تھی لیکن پھر لگتا ہے کہ آپ کی مصروفیات بڑھ گئیں
اب سنائیے پڑھائی ختم ہوئی یا نہیں؟
معذرت خواہ ہوں! کیا میں آپ کو اس محفل سے باہر جانتا ہوں؟ پہلے ملاقات ہوئی ہے؟ کس تعلیم کی بات کر رہے ہیں جناب؟
 
شمشاد

لائبریرین
اور کیا تیسرے درجے میں سفر کرنے سے ایک تو پیسے بھی بچ جاتے ہیں دوسرا پی آر بھی بڑھتی ہے۔
 
اور کیا تیسرے درجے میں سفر کرنے سے ایک تو پیسے بھی بچ جاتے ہیں دوسرا پی آر بھی بڑھتی ہے۔
شمشاد صاحب "پی آر"؟؟ آپ کے شایان شان نہیں کہ اس طرح ہمارا دل دکھائیں۔ ;) ویسے اس کا متبادل "شخصی حیثیت" ہو سکتا ہے۔۔۔:ROFLMAO:
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں صاحب میرا مطلب تھا تیسرے درجے میں چونکہ عوام کی اکثریت ہوتی ہے تو تعلقات عامہ کو فروغ ملتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مہدی نقوی حجاز

یہیں آ جائیں، ورنہ کراچی ملاقات والی لڑی بھی ایسی ہی ہو جائے گی۔

یعنی اب آپ دانستہ زخم ہرے کر رہے ہیں۔ اپنے بھی ہمارے۔

ویسے آج صبح بارش کی پھوار سے سابقہ رہا، بہت لطف آیا۔

پھر سے ناصر کاظمی یاد آگئے:

رنگ برسات نے بھرے کچھ تو
زخم دل کے ہوئے ہرے کچھ تو

کل برسات نہ ہو ورنہ مزارِ قائد کے سامنے ہم سب "پانی پانی" ہو جائیں گے۔ ;)
 
Top