ریختہ ڈاٹ کام سے کتاب ڈاؤنلوڈ

محمد عمر

لائبریرین
مجھے بہت ضروری چاہئیں۔

یوں لگ رہا ہے کہ آپ اس پروگرام کو اس کے فولڈر سے نہیں چلا رہے۔ کمانڈ پرامپٹ کو اس فولڑر میں لے جائیں جہاں آپ نے پروگرام ان زَپ کیا ہے۔

ویسے ریختہ کے دھاگے میں ایک یو آئی پروگرام بھی موجود ہے جو استعمال میں آسان ہے۔
 

معاذ احمد

محفلین
کوئی بھائی اگر مجھے روزانہ کی بنیاد پر چار پانچ شمارے ڈاؤنلوڈ کر کے دے سکتا ہے تو بہت مشکور ہوں گا کیوں کہ مجھے سافٹ وئیر سمجھ نہیں آ رہا کہ کس طرح چلے گا۔
دو تین دن سے کوشش کر رہا ہوں۔۔۔
 

محمد عمر

لائبریرین
اسی فولڈر میں کمانڈ پرامپٹ کیسے کھلے گا؟
تصویر یا ویڈیو بنا کر بھیج سکتے ہیں۔۔۔!!!

چونکہ کافی لوگ کمانڈ لائن سے واقف نہیں ہیں اور یو آئی کے لیے کافی بات چیت ہو چکی ہے۔ میں نے اس کو ایک تجرباتی یو آئی ایپلیکیشن میں تبدیل کر دیا ہے۔ آپ اس ربط سے UrduWeb.Digitizer.zip ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھیں کہ کام بھی کرتی ہے یا نہیں۔ یہ فالحال 64 بٹ کے لیے ہے۔ جب تمام اغلاط کا خاتمہ ہو جائے گا تو 32 بٹ بھی کمپائل کر دوں گا۔
ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟ کے دھاگے میں اس سوفٹ ویئر کے کافی مسائل پر بات ہو چکی ہے اور آپ کو اکثر مسائل کا حل مل جائے گا۔اوپر میرے پیغام میں لنک سے آپ یو آئی پروگرام حاصل کر سکتے ہیں۔ کچھ دم لگائیں۔:)

جہاں تک روزانہ ایک آدھ کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کی ہے ، اگر تو یہ ایسا کام ہے جو آپ تمام پبلک یا اوپن سورس قسم کے کام کے لیے ہے تو شاید کوئی مدد کے لیے حامی بھر بھی لے۔ لیکن اگر یہ آپ کا کوئی ذاتی پراجیکٹ ہے تو آپ کو محنت بھی خود ہی کرنا پڑے گی۔ ایک آدھ کتاب کی بات اور ہے لیکن 100 سے زائد کتابیں ڈھونڈنا، ڈاؤنلوڈ کرنا اور پھر شیئر کرنا ذرا مشقت طلب کام ہے۔
 

یاسر حسنین

محفلین
Top