ریاست پاکستان کا قیام کس حد تک درست تھا؟

arifkarim

معطل
میں تاریخ دانوں سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کیساتھ جو ایک عظیم مسلم وطن کا خواب دیکھا تھا، وہ کس حد تک درست تھا؟ تاریخ کی کتابوں میں تو یہی لکھا ہے کہ مسلم لیگ نے کانگریس کی حمایت اسلئے نہیں کی تھی، کیونکہ وہ صرف ہندؤں کا مفاد چاہتی تھی۔ جبکہ پاکستان کی 63 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ گو ہم پر ہندو نہ سہی، البتہ مغربی حکومتیں "انڈائرکٹ" طور پر ضرور حکومت کرتی آئی ہیں۔ ہمارے حکمران کبھی بھی خود مختارانہ طور پر ایک فیصلہ نہ کر پائے۔ ہر کام سے پہلے واشنگٹن یا لنڈن فون کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
پھر پارٹیشن کے بعد ہونے والے فسادات، کشمیر کا تادم قیامت قائم مسئلہ، ٹینکوں کیساتھ دو عظیم جنگیں، حکمرانوں کی غداریاں، غربت و افلاس۔۔۔۔ الغرض ان تمام مسائل پر نظر دوڑا کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس ذلت کی زندگی سے بہتر تھا کہ ہم واپس واحد ہندوستان کانسیپٹ کو اپنا لیتے۔ تاکہ ایک ملک کے رہنے والے باہم ملکر وطن کی بقا کیلئے کام کرتے، بجائے ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے یا نیچے دکھانے کے۔ بالکل ویسے ہی جیسا مغلیہ دور میں تھا!
 
ساقی۔

محفلین
اسی لیئے سیانے کہتے ہیں ایک سے دو بھلے۔ کیونکہ
ویلے(اکیلے) آدمی کا دماغ ۔۔۔۔۔۔ کا گھر ہوتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
الغرض ان تمام مسائل پر نظر دوڑا کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس ذلت کی زندگی سے بہتر تھا کہ ہم واپس واحد ہندوستان کانسیپٹ کو اپنا لیتے۔ تاکہ ایک ملک کے رہنے والے باہم ملکر وطن کی بقا کیلئے کام کرتے، بجائے ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے یا نیچے دکھانے کے۔ بالکل ویسے ہی جیسا مغلیہ دور میں تھا!

شاید آپ گجرات فسادات ، بابری مسجد ، ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں ۔ اردو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک پر آنکھیں بند کر کہ یہ "سہانا" سپنا دیکھ رہے ہیں ۔۔ اور کچھ نہیں تو سلم ڈاگ ہی دیکھ لیتے ۔۔۔
وسلام
 
یہ سب کچھ تو انگریز آمد کے بعد ہوا ہے نا، اس سے پہلے تو ہندوستان متحد تھا، ایک شہنشاہ کے نیچے!
مسلمانوں سے امتیازی سلوک بھی ہندو سیاست دانوں کا کرشمہ ہے!
 
arifkarim

معطل
“امتیازی سلوک “ اگر آپ نے دیکھ لیا تو “پاگل“ ہو جائیں گے

آپ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ہندو مسلم میں نفرت کی جڑہیں غیر قوموں کی پیدا وار ہیں، حالانکہ مسلم قوم اور ہندو قوم آپس میں جنگ نہیں چاہتی۔ ہندوستان میں‌اسلام آنے سے پہلے ہم سب ہندو تھے یا بدھ مت۔ جب اسلام آیا تو ہمنے اپنا مذہب بدل لیا جبکہ بہت سے تہوار ابھی بھی ہندو طرز پر ہیں۔ ہماری زبان و ثقافت بھی ہندوستان سے ملتی جلتی ہے۔ جب ہم اول دین سے ہی ایک نسل ہیں تو صرف مذہب کی تفریق پر ایک دوسرے کو جدا سمجھنا اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ جسکا نقصان دونوں ممالک بھگت رہے ہیں۔ ہم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک ہی وطن میں دو مذہب کے لوگ آپس میں پنپ نہیں سکتے، حالانکہ مغلیہ دور کے حکمران کئی مذاہب کو ایک ہی چھت کے نیچے محبت سے سنبھال کر اسکا عملی ثبوت دے چکے ہیں!
 
طالوت

محفلین
ابھی ابھی میں نیند سے جاگا ہوں ، اور آپ کے ان مراسلوں سے مجھے دوبارہ نیند آ رہی ہے ۔۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
محترم آپ کہاں‌رہتے ہیں؟

اسی لیئے سیانے کہتے ہیں ایک سے دو بھلے۔ کیونکہ
ویلے(اکیلے) آدمی کا دماغ ۔۔۔۔۔۔ کا گھر ہوتا ہے۔

اسے کہتے ہیں "جان چھڑانے کے بہترین گُر"
کہ بجائے سوال پر غور و فکر کہ الٹا سوال کرنے والے کی ذات پر توجہ مرکوز کی جائے۔ یوں ہمیشہ کی طرح نئی سوچ کو دبایا جائے اور لکیر کی فقیری کو قائم رکھا جائے۔:grin:
 
ساقی۔

محفلین
1:آپ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ہندو مسلم میں نفرت کی جڑہیں غیر قوموں کی پیدا وار ہیں،

2: حالانکہ مسلم قوم اور ہندو قوم آپس میں جنگ نہیں چاہتی۔

3:ہندوستان میں‌اسلام آنے سے پہلے ہم سب ہندو تھے یا بدھ مت۔ جب اسلام آیا تو ہمنے اپنا مذہب بدل لیا جبکہ بہت سے تہوار ابھی بھی ہندو طرز پر ہیں۔ ہماری زبان و ثقافت بھی ہندوستان سے ملتی جلتی ہے۔ جب ہم اول دن سے ہی ایک نسل ہیں

4: تو صرف مذہب کی تفریق پر ایک دوسرے کو جدا سمجھنا اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ جسکا نقصان دونوں ممالک بھگت رہے ہیں۔ ہم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک ہی وطن میں دو مذہب کے لوگ آپس میں پنپ نہیں سکتے، حالانکہ مغلیہ دور کے حکمران کئی مذاہب کو ایک ہی چھت کے نیچے محبت سے سنبھال کر اسکا عملی ثبوت دے چکے ہیں!

1:کھلے لفظوں میں ان غیر (ہندو تو شاید آپ کی اپنی قوم ہے) قوموں کے نام بھی گنایئے ذرا۔؟

2:کشمیر کے تنازعے سے ہی ثابت ہو چکا ہے کہ کون جنگ چاہتا ہے اور کون نہیں۔ کسے استصواب رائے منظور ہے اور کسے نہیں۔(بابری مسجد بھی آپ کو یاد ہے کیا؟)

3:ایک نسل تو حضرت آدم سے چلی آ رہی ہے۔ لیکن قوم لوت و عاد کا حال شاید آپ نے پڑھا نہیں۔
اسلام ہر غلط چیز کو ختم کرتا ہے ۔ خواہ آپ اسے ثقافت کا نام دیں یا رسوم رواج کہیں۔یا تہوار ۔( حق قبول نہ کرنے کے بہانے)

مذہب کو اپ شاید جنگ اخبار کا کوئی کالم سمجھتے ہیں۔ ورنہ مذہب ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو جانور سے ممتاز کرتی ہے۔
مذہب ہمارے نزدیک ہر چیز سے بڑھ کر ہے ۔ اپنی جان سے بھی ۔ آپکا مذہب پر یقین تو اپ کی تحریر سے ہی پتا چل گیا ہے۔
 
الحمدللہ، اسی مذہب کی اندھی تقلید کی وجہ سے ہمارا "یہ حال" ہے! نہ ملک میں چین ہے ، نہ اسکون، نہ سلامتی۔ جسے دیکھو اپنی ورژن کا اسلام پیش کر رہا ہے!
 
ساقی۔

محفلین
الحمدللہ، اسی مذہب کی اندھی تقلید کی وجہ سے ہمارا "یہ حال" ہے! نہ ملک میں چین ہے ، نہ اسکون، نہ سلامتی۔ جسے دیکھو اپنی ورژن کا اسلام پیش کر رہا ہے!

میں “اسلام“ کی بات کر رہا ہوں۔:mad::mad: آپ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ۔ اور جس “حال“ کی بات آپ کر رہے ہیں ۔ وہ دس سال پہلے کیوں نہیں تھا تب بھی تو یہ اسلام تھا۔
بے غیرت حکمرانوں کے کفار کے تلوے چاٹنے نے “یہ حال “کیا ہے نہ کہ اسلام ۔ نے۔

جب کچھ لکھنے لگتے ہیں تو لکھ کر اسے ایک دفعہ پڑھ اور سوچ لیا کریں اچھی طرح پھر پوسٹ کیا کریں۔ یہ نہیں کہ جو اچھا برا خیال وارد ہوا گھسیٹ مارا۔
 
arifkarim

معطل
میں “اسلام“ کی بات کر رہا ہوں۔:mad::mad: آپ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ۔ اور جس “حال“ کی بات آپ کر رہے ہیں ۔ وہ دس سال پہلے کیوں نہیں تھا تب بھی تو یہ اسلام تھا۔
دس سال پہلے بھی یہی حال تھا، 20 سال پہلے بھی اور تیس سال پہلے بھی۔ پاکستان میں‌کوئی بھی حکومت ٹک کر نہیں بیٹھ سکی۔ فرق صرف یہ ہے کہ پہلے آبادی کی کمی کی وجہ سے مسائل کم تھے۔ اب چونکہ ماشاءاللہ جوں‌جوں نئی نسل ترقی کر رہی ہے۔ مسائل میں بھی ویسے ہی اضافہ ہو رہا ہے!
 
عسکری

معطل
میں عارف بھائی کے بہت سارے مراسلے پڑھ چکا ہوں پہلے بھی معزرت کے ساتھ مگر اب میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے آپ کو دوبارہ سے اپنے مزہب پر غور کرنا چاہیے آیا آپ مسلمان رہنا چاہتے ہیں یا کہ اسلام کو خیر باد کہنا۔پچھے کئی دنوں سے میں صرف یہی دیکھ رہا ہوں آپ پاکستان اسلام انبیا علیہ السلام صحابہ کرام اور مسلمان ہستیوں کی بے ادبی اہانت اور تضہیک کو اپنائے ہوئے ہین بار بار اور کئی بار آپ نے ایسی پوسٹیں اور دھاگے شروع کیے جس سے محفل میں لوگوں کی دل آزاری و اور محفل میں ابحاث کے دروازے کھلےجو کہ با انجام نفرت کے علاوہ کچھ نہ تھے کئی دھاگے آپ نے موڑ کر اپنی سوچ پر لائے جو کہ آداب کے خلاف اور محفل میں بدمزگی کے سوا کچھ نہ کر سکے۔میں بزات خود ایک بہت بہت روزن خیال لبرل اور نئی سوچ رکھنے والا انسان ہوں پر میں اپنے تمام گناہوں کی معافی بھی مانگتے ہوئے رحم کا طلبگار ہوں۔ایک مسلمان اور ایک سچا محب وطن ہونے کے ناطے یہ جواب پوسٹ کیا ورنہ آپ کی مزہبی اور سیاسی بحث پر میں کچھ نہیں کہنا چاہتا جبکہ کہنے کو میں آپ کی ہر پوسٹ کے 4 جواب بھی دے سکتا تھا پر مجھے اختلاف برائے اختلاف اور مزہب کی نفرت بھری گفتگو پر بحث کر کے اپنا خون نہیں جلانا۔پاکستان ہمارا مسلمان ملک چاہے کروڑ گنا خراب ہو پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے مسلمان ملک میں رہو اور اگر کسی غیر مسلم ملک میں ہو تو ہجرت کر جاؤ کسی مسلمان ملک کی طرف آپ ہین کہ اساس پاکستان پر کلہاڑا چلانا چاہتے ہو اور وجہ کیا ہے بدامنی غربت اور افلاس واہ جی واہ کبھی انفرادی آمدنی کا تقابل دیکھ لیں انڈیا پاکستان کا کبھی خود کشیوں کا ریٹ دیکھ لیں کبھی کرائم ریٹ دیکھ لیں کبھی بیرونی قرضے دیکھ لیں بھائی پاکستان ان سب میں انڈیا سے بہتر ہے حکمران آتے ہیں جاتے ہیں ملک حکمرانوں سے نہیں حکمران ملک سے ہوتے ہیں۔تاریغ دیکھ لیں ایک اچھا حکمرانآ کر قوموں کو زمین سے آسمان پر لے گیا۔انڈیا کے شہری ہم سے کسی بھی طور بہتر نہیں اگر آپ کو لگتا ہے آپ کو پاکستان کی بجائے انڈیا کا شہری ہونا چاہ تو جی بسمااللہ کل اپنا پاسپورٹ نزدیکی انڈین قونصلیٹ میں دیں کر پرماننٹ ویزا لگوا لیں وہ آپ کو 5 سال بعد انڈین نیشنل بنا دین گے آپ خوش ہم اپنا اسلامی تشخص باپ دادا کی قربانیاں اوراور پیارا پاکستان بہت عزیز ہے اللہ اس کو تا قیامت رکھے ۔اور آپ کو اگر اندین حب الوطنی کا شوق چڑھے تو انڈین آرمی جوائن کر کے آپ پاکستان کو اکھنڈ بھارت بنانے کی کوششوں میں عملی حصہ ڈال لینا ہم اس طرف ملیں گے اپنی اے کے 47 اور 9م م کولٹ کے ساتھ ویلکم کرنے کے لیے۔آپ کو مزہ اتا ہے دوسروں کے جزبات بھڑکا کر اور بہت ہی متنازعہ بحث چھیڑ کر اور دوسروں کی دل آزاری کر کے یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں ان بحثوں سے پاکستان کا تو بال بھی بانکا نہیں ہو گا :tongue: یہ سب آپ کی سوچیں ہیں اور یہ بھی ہم جانتے ہیں پاکستان اور اسلام کے دشمن دنیا کی کل آبادی کے آدھے ہیں ایک آپ بھی سہی ہمارا کچھ نہیں بگڑنے والا:tongue:

ہم ان لٹی عزتوں جلائے گئے شہیدوں ان فوجی جوانوں جنہوں نے جانیں دی ان لاکھوں ہجرتوں اور کروڑں قربانیوں کو اب آپ کے اس دھاگے کی وجہ سے مٹی میں ملانے سے تو رہے۔:whistle: پر آپ سوچو سوچنا فری ہے اسلام کے خلاف یا پاکستان کے خلاف ہمیں کوئی اعتراز نہیں 1ارب انڈین بھی یہی سوچ رہے ہیں آپ ان کی مدد کر سکتے ہو بخوشی۔:tongue:
 
یعنی چونکہ میں نے ایک تاریخی باب پر "منفرد" نظر فرمائی تو آپ سب کی دل آزاری ہوئی۔ اسلام پر کوئی ایسی بات کہی جو آپ سب کو پسند نہیں تو دل آزاری۔ اب تو ما بدولت کو ملک دشمن اور کا فر ہونے کی پیشکش بھی جا رہی ہے۔ میں ایسا کرتا ہوں زبان دبا کر یہاں سے بھاگ جاتا ہوں۔ کہ کہیں ایسا جملہ نہ نکل جائے جس سے پھر آپ سب کی دل آزاری ہو :yawn:
 
عسکری

معطل
یہی بہتر ہے آپ کے تمام جملے یہاں موجود 99 فیصد مسلمانوں اور 95 فیصد پاکستانیوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں ۔اور یہ تمام ابحاث اگر آپ کسی انڈین اینٹی پاکستان ویب پر یا کسی اسلام دشمن ویب پر لکھیں تو بہت واہ واہ بھی ہو گی اور وہاں بہت ہمخیال ملین گے پر یہاں صرف بحث برائے بحث ہو گی۔اور یہ بھی یاد رہے یہ آپ کاخیال نہیں ایسے دھاگے کئی انگلش فورمز پر کھولے گئے جن سے آپ نے ترجمہ کیا ہے آج سے کوئی 1 سال پہلے ہم پاکستان ڈیفنس فورم پر انڈینز سے اس پر پہت جامع بحث مع ثبوت کر چکے ہیں۔جس میں امریکی اور دوسرے ممبر بھی تھے شامل گفتگو۔اس کا عنوان بھی آپ نے وہی کاپی کیا ہے بھائی جی اس موضوع کو رہنے دو چلا ہوا کارتوس ہے۔
 
Top