ریاستِ مدینہ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی

جاسم محمد

محفلین
ریاستِ مدینہ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی
صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں ہال کے اندر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی، عوام سراپا احتجاج
pic_cdc0f_1552053663.jpg._1
عثمان خادم کمبوہ بدھ 9 اکتوبر 2019 23:21
pic_06739_1570647719.jpg._3


چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 اکتوبر2019ء) ریاستِ مدینہ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی۔ آج چکوال میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں ہال کے اندر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردارعثمان بزدار نے آج چکوال کا دورہ کیا اور صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر تقریب کا اہتمام اک بڑے ہال کے اندر کیا گیا تھا لیکن اسٹیج عوام سے سو گز دور بنایا گیا اور صحافیوں اور وی آئی پی مہمانوں کو آگلی نشستوں میں بٹھا کر پیچھے عام افراد یعنی ورکرز کے سامنے خاردار تار لگا دی گئی تاکہ کو ئی ورکر یا عام آدمی وزیراعلیٰ تک نہ پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی چکوال میں آمد کا سن کر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں‌ لے کر آئی ہوئی تھی اور لوگ وزیراعلیٰ‌ سے ملاقات کیلئے پرجوش تھے مگر مقامی اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے تقریب میں ایسے انتظامات کئے کہ کوئی عام آدمی وزیرِ اعلیٰ کو مل نہ سکا۔

بعدازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چکوال میں ضلع چکوال اور ضلع جہلم کیلئے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے چکوال اورجہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے چکوال کے لئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کا افتتاح کیا۔ یہ کالج 11کروڑ 18 لاکھ روپے سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بی ایس بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے چکوال کی دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چکوال میں منصوبوں کے افتتاح اورچکوال و جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کی خدمت کے ایک اور وعدہ پورا ہونے پر اطمینان محسوس کررہاہوں۔
 
Top