رہے جاتے ہیں یہ ارمان ہائے میرے سینے میں , نعت شریف

رہے جاتے ہیں یہ ارمان ہائے میرے سینے میں
نہ کعبے کی گلی دیکھی نہ پہنچا میں مدینے میں

محمدﷺ کی جدائی آگ بھڑکاتی ہے سینے میں
رواں جب دیکھتا ہوں قافلے حج کے مہینے میں

مزہ کیا خاک آئے دور رہ کر ایسے جینے میں
کہ پروانہ یہاں تڑپے رہے شمع مدینے میں

محمدﷺ اس طرح تشریف فرما ہیں مدینے میں
کہ جیسے سورہ یٰس ہے قرآں کے سینے میں

کہاں جائے غریب ،اللہ تڑپتی روح کولے کر
تیرے محبوبﷺ کا صدقہ تو پہنچادے مدینے میں

نامعلوم
 
Top