لتا رہیں نہ رہیں ہم - لتا - فلم: ممتا

فرخ منظور

لائبریرین
گلوکارہ: لتا منگیشکر
فلم: ممتا 1966
موسیقی: روشن
(راگ پہاڑی میں گیت)

رہیں نہ رہیں ہم، مہکا کریں گے، بن کے کلی بن کے صبا، باغِ وفا میں
موسم کوئی ہو اس چمن میں رنگ بن کے رہیں گے ہم خراماں
چاہت کی خوشبو یونہی زلفوں سے اڑے گی، خزاں ہو یا بہاراں
یونہی جھومتے اور کھلتے رہیں گے، بن کے کلی بن کے صبا، باغِ وفا میں
رہیں نہ رہیں ہم، مہکا کریں گے، بن کے کلی بن کے صبا، باغِ وفا میں

کھوئے ہم ایسے کیا ہے ملنا کیا بچھڑنا نہیں ہے یاد ہم کو
کوچے میں دل کے جب سے آئے، صرف دل کی زمیں ہے یاد ہم کو
اسی سرزمیں پہ ہم تو رہیں گے، بن کے کلی بن کے صبا، باغِ وفا میں
رہیں نہ رہیں ہم

جب ہم نہ ہوں گے جب ہماری خاک پہ تم رکو گے چلتے چلتے
اشکوں سے بھیگی چاندنی میں اِک صدا سی سنو گے چلتے چلتے
وہیں پہ کہیں ہم، تم سے ملیں گے، بن کے کلی بن کے صبا، باغِ وفا میں
رہیں نہ رہیں ہم، مہکا کریں گے، بن کے کلی بن کے صبا، باغِ وفا میں


 
Top