روہت شرماکا ون ڈے کاعالمی ریکارڈ

جاوید مرزا

محفلین
بھارتی اوپنر روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں دوسوچونسٹھ رنزبنا کر عالمی ریکارڈقائم کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی بلے بازوریندرسہواگ کے پاس تھا۔ انہوں نے دوسوانیس رنز بناکر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ اننگ میں سب سے زیادہ چوکوں،چھکوں اور دو ڈبل سنچریزکاعالمی ریکارڈ بھی روہت شرماکےپاس ہے ۔

ایڈن گارڈن کولکتہ میں سری لنکا کیخلاف کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں روہت شرمانےکم بیک کرتے ہوئے دوسوچونسٹھ رنز کی ناقابل فراموش اینگ کھیل کرریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے ہم وطن وریندرسہواگ کا ون ڈے میچ میں دوسوانیس رنز کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ شرما نے سچن ٹنڈولکر اور وریندرسہواگ کی ایک اننگ میں پچیس پچیس چوکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ روہت شرماون ڈے انٹرنیشنل میں دو ڈبل سنچریاں اسکورکرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئےہیں۔ اب تک ون ڈے کرکٹ میں چارڈبل سنچریاں بن چکی ہیں۔ جس میں تمام تت سنچریاں بھارتی بیٹسمینوں نےبنائی ہیں۔ سچن ٹنڈولکر اور وریندرسہواگ نے ایک ایک اور روہت شرما نے دو ڈبل سنچریز اسکورکیں۔ روہت شرما نے ایک سوتہترگیندوں پر دوسوچونسٹھ رنز کی اننگ تینتیس چوکوں اورنوچھکوں کی مدد سے اسکورکی۔اس کے علاوہ روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈھائی سو رنز سے زائد بنانے والے پہلے بیٹسمین بن چکے ہیں۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ میچ میں دوسونو رنز کی اننگ کے دوران سولہ چھکوں کاعالمی ریکارڈ بنایاتھا۔ اس طرح ایک اننگ میں زیادہ رنز،چوکوں اورچھکوں کے تینوں ریکارڈ روہت شرما کے نام ہوگئے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ ! یہ تو کمال ہی کر دیا روہت شرما نے۔

اس ریکارڈ کے بنانے میں سری لنکا کی باؤلنگ نے بھی مدد کی یا بالنگ عمومی ہی رہی؟
 
Top