رونالڈو کیلئے ریال میڈرڈ کی80ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ

میڈرڈ…انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی ریکارڈ80ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بیان جاری کیا ہے ہے کہ اس نے ریا میڈرڈ کی پیشکش قبول کرتے ہوئے رونالڈو کو غیر مشروط طور پر ریال میڈرڈ سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ کلب نے رونالڈو کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا ہے ، کیوں کہ رونالڈو اب کلب چھوڑنا چاہتے ہیں ،مانچسٹر یونائیٹڈکی انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ رونالڈو کے ٹرانسفر کا معاملہ30 جون تک حل ہوجائے گا ، ریال میڈرڈ نے اسی ہفتے برازیلین کھلاڑی کاکا سے56 ملین پاؤنڈ کے عوض ریکارڈ معاہدہ کیا ہے اور اب کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ریال میڈرڈ کی 80 ملین پاؤنڈز کی پیش کش کسی بھی کلب کے لیے ریکارڈ رقم ہے۔
 
Top