رومانوی خیال
میرا جی چاہتا ہے کہ میں تم میں گم ہو جاؤں، ایسے کہ جیسے مجھے رستہ بھول گیا ہو
"اچھا"
بلکہ میں رستہ بھول جاؤں، اگر باہر نکلنے کی کوشش بھی کروں تو نہ نکل پاؤں بلکہ اندر ہی اندر گھومتے ہوئے تم سے ہی ملتا رہوں
کتنا رمانوی خیال ہے
ہے نا
جب پہلی دفعہ میرے ساتھ ایسا ہوا تب ہی مجھے لگا کہ یہ تو بہت رومانوی خیال ہے 
ہاؤ سویٹ !! کب ایسا ہوا تھا، پہلی دفعہ ؟
جب پہلی دفعہ میں رستہ بھول گیا تھا اپنے شہر میں، تب ہی مجھے یہ خیال آیا تھا کہ کتنا رومانوی خیال ہے، اپنے ہی شہر میں رستہ بھول جانا، رستہ بھول گیا لیکن اپنے ہی شہر میں ہوں، نئی گلیاں نئے رستے لیکن اجنبی نہیں ہیں ، ہے تو میرا ہی شہر، کتنا رومانوی خیال ہے نا !
اچھا تو پھر تمہارا لاہور ذہن پر سوار ہے !
جی چاہتا ہے جلدی سے چھٹیاں ہوں اور ہم لاہور چلیں
چھٹیاں ہونگی تو ہم ضرور منانے جائینگے مگر لاہور نہیں
لاہور کیوں نہیں
مجھے نہیں ملنا اپنی سوتن سے!!
از لئیق احمد

آخری تدوین: