روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے صرف چھ ہفتوں میں پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر موصول

جاسم محمد

محفلین
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے صرف چھ ہفتوں میں پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر موصول
وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے تحت 87 ہزار 833 اکانٹس کھولنے پر اظہار تشکر
February 17, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے) کے تحت 87 ہزار 833 اکائونٹس کھولنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے حوالے سے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، دنیا کے 97 ممالک سے اس سلسلے میں سمندر پار پاکستانیوں نے 87 ہزار 833 اکانٹ کھلوائے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے رقوم بھجوانے کے تسلسل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف گزشتہ چھ ہفتے میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملک میں بھجوائے گئے ہیں۔

اس سے قبل گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ تر ترسیلات نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی ہیں جن کی مالیت 30 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سٹیٹ بینک کا زبردست پروگرام ہے جس کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کے بینکاری اور ادائیگی کے نظام سے منسلک کرنا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
EuaAGaJWgAAEZhU
 
سیما علی

لائبریرین

شکر الحمد للّہ :):):):):)
 
سیما علی

لائبریرین

پاکستان میں بینکاری کا نیا دور
روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ، پاکستان میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے بینک دولت پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے۔ یہ اکاؤنٹس لاکھوں غیر مقیم پاکستانیوں (این آر پیز) کو، جو پاکستان میں بینکاری ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، بینکاری کے جدید حل فراہم کرتے ہیں ۔
مکمل طور پر ڈجیٹل اکاؤنٹ کھولنا اور اس کے افعال

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ، این آر پیز کو کسی بینک کی برانچ میں جائے بغیر دور رہتے ہوئے مکمل طور پر ڈجیٹل اور آن لائن پراسیس کے ذریعے پاکستان میں اکاؤنٹ کھولنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اکاؤنٹ کھولنے کےلیے چند بنیادی معلومات اور دستاویزات ہی درکار ہوں گی۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارفین کی جانچ پڑتال کا عمل 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کریں۔
لائف اسٹائل بینکاری

روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ درج ذیل طریقے سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے بینکاری اور ادائیگی کے نظام سے مکمل طور پر منسلک کرتا ہے

فنڈز کی منتقلی ، بلوں اور فیسوں کی ادائیگیوں ، اور ای کامرس سمیت تمام روایتی اکاؤنٹ سروسز تک ڈجیٹل رسائی کی فراہمی۔

فارن کرنسی اور پاکستانی روپے دونوں میں اکاؤنٹس دستیاب

صارف فارن کرنسی یا روپے مالیت والے اکاؤنٹس میں سے کسی ایک یا دونوں کا انتخاب کرسکتا ہے۔ این آر پیز کے لیے یہ اکاؤنٹس انٹرآپریبل ہوں گے اور فارن کرنسی سے پاکستانی روپوں میں اور پاکستانی روپے سے فارن کرنسی میں ریئل ٹائم آن لائن تبادلہ ممکن ہوگا۔
آر ڈی اے کے لیے بینکوں کاشیڈول

بینک اپنی پیش کردہ خدمات جیسے فنڈز کی ترسیل ، کارڈز ، چیک بُک وغیرہ پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حامل افراد سے چارجز وصول کرسکتے ہیں۔ یہ چارجز ہر بینک میں مختلف ہو سکتے ہیں۔ صارفین کی سہولت کے لیے، بینکوں کے چارجز کے شیڈول درج ذیل لنکس میں دیے گئےہیں۔۔۔۔۔۔
 
Top