روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک ارب ڈالر کو عبور کرگئے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک ارب ڈالر کو عبور کرگئے، وزیراعظم
ویب ڈیسک
ہفتہ 24 اپريل 2021
2170667-imrankhan-1619248155.jpg

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک بلین ڈالر کو عبور کرچکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب سے بڑھ گئے، میں زبردست ردعمل پر بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مختصرعرصے میں اہم سنگ میل حاصل کرنے پراسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
 

سیما علی

لائبریرین
وشن ڈیجیٹل اکاونٹس کیوں سرمایہ کھینچ رہے ہیں؟

سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں آنے والی اس رقم کے پس پردہ کچھ وجوہات ہیں جن میں ان اکاونٹس کے ذریعے آسانی سے سرمایہ کاری کے مواقع ہونا ہے۔

’اس کے ذریعے آپ بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘ میں سرمایہ کار پر پرکشش ریٹرن ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار اس طرف راغب ہوئے ہیں۔‘

انھوں نے کہا ’اسی طرح ان اکاونٹس کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو اسلامی قوانین سے مطابقت رکھنے والی سرمایہ کاری کی پراڈکٹس میں پیسہ لگانے کا موقع بھی مل رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں سرمایہ زیادہ آ رہا ہے۔‘

پاکستان میں انویسٹمنٹ بینکنگ اور سٹاک سیکورٹیز کے ادارے عارف حبیب لمیٹیڈ کے مالک عارف حبیب نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سرمایہ کاری کا ایک پرکشش ذریعہ بن چکے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے اس لیے اس میں زیادہ پیسہ آرہا ہے۔

’ان اکاونٹس کے ذریعے اب تک زیادہ پیسہ ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘ میں آیا جن میں شرح منافع سرمایہ کاروں کو کھینچ رہا ہے۔‘ٖ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top