روشنی

نور وجدان

لائبریرین
وہ ہستی جس کی نگاہ سے دل بدل جاتے ہیں، وہ محبت جس سے دل پر اشکوں کی ندی آنکھوں کے سیلاب سے جاری ہوتی ہے. وہ نگاہ کیا ہے؟ وہ توجہ کیا ہے؟ وہ رمز کیا ہے؟ وہ حاضر ہیں کہ موجود ہیں . وہ جن کے رخسار کی دہک سے فلک پر لالی بکھر گئی. فلک پر غازہ اور زمین پر ایک سّید زادہ ہے. سّید زادہ - وہ جس نے اپنے "نہ ہونے " سے ہونے کی شہادت دی اور قضا پر پکار ملی "محمد رسول اللہ " وہ حج اکبر و حج اصغر میدان کربل میں ہوا اور آنکھ اس قصہِ خونچکاں سے اشکبار ہے اور دل پر لحد کے انبار ہیں اور اشک سے جاری اذکار ہیں اور رحمت کی بدلیاں جاری و ساری ہیں ... ان کو ضو سے زمانے روشن ہیں اور روشنی، "روشنی " کے "منبع " سے خارج ہیں. اس وقت اللہ کے اذن سے جس کی زبان شہادت دیتی ہو وہ شہادت ہوگی کہ " زمین ساری حسین علیہ سلام "کی ہے اور فلک سارا حسین کا ہے. وہ دراز قد، وہ دبلا پتلا مگر مضبوط جسم جس پر بوسیدہ پوشاک مگر پاک و مجلی پہنے سامنے ہوں، جن کا چہرہ دیکھنے کی تب و تاب نہیں. وہ جو سورج ہو اور سورج کی مثال ہے کہاں ہے؟ مثال سے احساس تلک بات یہی ہے کہ سردار شہداء، امام العاشقین نے کرم کیا ہے ہم سب پر کہ ہم پر نگاہ کی ہے وگرنہ نگاہ کرم نہ ہوتی تو ہم یہاں نہ ہوتے. ہم پر کرم کا جو سلسلہ ہے وہ قربانیِ حُسین علیہ سلام سے جاری ہوا. آلِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جانے کتنے "بنامِ حسین " پر "حسین " ہوئے اور مذبح خانے میں قربان ہوتے مقرب ہوگئے. زمینِ دل سُرخ ہو، روح لیر لیر ہو، دکھوں اور ہنجو سے دل کو اختیار نہ رہے تو بس سمجھ لو اگر اختیار مل گیا تو امام العاشقین کا کرم ہے اور دل کے فلک پر یا حسین رقم ہوگا اور شاہ جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تب بات ہوگی
 

سیما علی

لائبریرین
آلِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جانے کتنے "بنامِ حسین " پر "حسین " ہوئے اور مذبح خانے میں قربان ہوتے مقرب ہوگئے. زمینِ دل سُرخ ہو، روح لیر لیر ہو، دکھوں اور ہنجو سے دل کو اختیار نہ رہے تو بس سمجھ لو اگر اختیار مل گیا تو امام العاشقین کا کرم ہے اور دل کے فلک پر یا حسین رقم ہوگا اور شاہ جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تب بات ہوگی
جیتی رہیے ڈھیروں دعائیں اور پیار
سبحان اللّہ یہ کیفیت ہے جو دل سے طاری ہوتی ہے جذبے سے تخلیق ہوتی ہے وجد اسکا اصل ہے یہ محبتِ اہلِ بیت ہے جو آپ سے یہ لکھواتی ہے ۔۔۔
اللّہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ہمیشہ دین و دنیا میں سرخرو فرمائے اپنی امان میں رکھے پنجتنِ پاک کے سائے میں رکھے آمین۔۔۔۔۔۔
فراتِ وقتِ رواں ! دیکھ سوئے مقتل دیکھ جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے !!! (افتخار عارف)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
زمین ساری حسین علیہ سلام "کی ہے اور فلک سارا حسین کا ہے. وہ دراز قد، وہ دبلا پتلا مگر مضبوط جسم جس پر بوسیدہ پوشاک مگر پاک و مجلی پہنے سامنے ہوں، جن کا چہرہ دیکھنے کی تب و تاب نہیں. وہ جو سورج ہو اور سورج کی مثال ہے کہاں ہے؟ مثال سے احساس تلک بات یہی ہے کہ سردار شہداء، امام العاشقین نے کرم کیا ہے ہم سب پر کہ ہم پر نگاہ کی ہے وگرنہ نگاہ کرم نہ ہوتی تو ہم یہاں نہ ہوتے.
مدینہ و نجف سے کربلا تک ایک سلسلہ
ادھر جو آ گیا وہ پھر اِدھر اُدھر نہیں رہا

صدائے استغاثہ حسین علیہ السلامکے جواب میں
جو حرف بھی رقم ہوا وہ بے اثر نہیں رہا

صفیں جمیں تو کربلا میں بات کھل کے آگئی
کوئی بھی حیلہ نفاق کارگر نہیں رہا!!!!!!!!!!!

کوئی بھی ہو کسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو
جو تم سے منحرف ہوا وہ معتبر نہیں رہا!!!!

افتخار عارف
 
Top