روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک

کعنان

محفلین
روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک
بدھ 5 ذوالحجہ 1437ه۔ - 7 ستمبر 2016م
دبئی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ


روس کے صدر ولادی میر پوتن کی سرکاری گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ تاہم حادثے کے وقت صدر پوتن اس میں موجود نہیں تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ روز دارالحکومت ماسکو کی شاہراہ
Khtuzovsky پر اس وقت پیش آیا جب صدر کی مرسیڈیز کار سامنے سے آنے والی ’بی ایم ڈبلیو‘ کار سے ٹکرا گئی۔ کلوز سرکٹ کیمرے میں حادثے کے مناظر محفوظ ہو گئے تھے جس کی ایک فوٹیج ذرائع ابلاغ پر نشر کی گئی ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق صدر پوتن کے ڈرائیور حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ح
 
Top