عرفان سعید
محفلین
روزگار کی تلاش
ایک نوجوان بےکار، تعلیم یافتہ مگر بیکار، کبھی دفتر کبھی بازار، ہاتھ میں سی وی، دل میں پیار، نوکری کی تلاش میں بےقرار، خوابوں کا خریدار،
قسمت کا مارا، قسمت سے ہارا، مگر حوصلے کا ستارہ۔
ایم اے پاس، مگر بے کلاس، کبھی کمپیوٹر کبھی گراس، انٹرویو میں پھولی کئی بار سانس، ہر بار جواب آیا: "آپ میں نہیں وہ خاص"،
نہ کوئی سفارش، نہ کوئی آس، بس دعا ہے رب سے، ہو جائے کوئی بندوبست خاص۔
درکار ہے ایک ادارہ، جو دے ہمیں سہارا، نہ ہو تنخواہ میں خسارہ، نہ ہو باس کوئی آوارہ، نہ ہو کام کا انبار، نہ ہو ہر وقت کا وار۔
ہم ہیں وقت کے پابند، نہ کریں دفتر میں گند، چائے پینے کے شوقین، مگر کام میں بھی ٹھہرے کافی رنگین،
کبھی نہ ہوں بیمار، نہ مانگیں چھٹی بار بار،
نہ ہوں ہم میں غرور، نہ کریں دفتر میں شور،
نہ مانگیں ہر ہفتے بونس، نہ کریں باس سے کوئی بحث۔
قابلیت میں ہیں یکتا، کمپیوٹر ہو یا فائل کا رشتہ، ای میل ہو یا زوم کا قصہ، ہر کام میں رکھتے ہیں حصہ۔
تنخواہ ہو بس تھوڑی سی معقول، نہ ہو دفتر میں کوئی اصول فضول،
چھٹی ہو ہفتے میں دو، اور کام کا وقت ہو نو سے دو،
نہ ہو کوئی اوور ٹائ کا جھنجھٹ، نہ ہو باس کی ہر وقت کی کھٹ پٹ۔
اگر آپ کو ہے کوئی جگہ خالی، تو سمجھیں قسمت نے دی ہے ڈالی، ہم ہیں حاضر، ہم ہیں تیار، بس آپ کی ہاں کا انتظار۔
رابطہ کریں جلدی، نہ کریں ٹال مٹول، ورنہ رہ جائیں گے ہم بےروزگار گول مٹول، بہتر ہے آپ لیں اس باکمال ملازم کو ٹٹول
پتہ:
گلی نمبر: تین
محلہ: بےروزگارین
شہر: تلاش نگر
ملک: روزگارستان