روزمرہ استعمال کی اشیاء پر لکھے انتباہ

خرد اعوان

محفلین
روزمرہ استعمال کی اشیاء پر لکھے انتباہ

سیئرز ہیر ڈرائیر
سونے کے دوران استعمال نہ کریں ۔
(جی ! یہی تو وقت ہے جب میں اپنے بالوں پر توجہ دے سکتی ہوں ۔یہ تو بتایا ہی نہیں کے بچوں کے یا میاں کے یا خود میرے سونے کے دوران نہ استعمال کروں ۔)


مارک اینڈ اسپینسر بریڈ پڈنگ پر
ہیٹ دینے سے گرم ہو سکتی ہے ۔


رووینٹا استری کی پیکنگ پر
ڈو ناٹ آئرن کلودس آن باڈی
( جسم پر پہنے ہوئے کپڑوں پر استری نہ کریں )
(لیکن اس طرح زیادہ وقت کی بچت ہو سکتی ہے ۔)

بوٹس بچوں کی کھانسی کی دوا پر
کار اور مشینری چلانے سے گریز کریں ۔

نائےٹال نیند کی گولیوں پر
انتباہ ؛ اونگ بھی آسکتی ہے

کوریئن کچن چاقو پر
انتباہ ؛ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔
(ھمممم ، ترجمہ میں کچھ کمی سی ہے )

کرسمس لائیٹس کی تار پر
صرف اندر اور باہر لگانے کے لیے
(تو کیا زمین کی باہری سطح پر بھی کرسمس مناتے ہیں )

فوڈ پراسیسر پر
انتباہ ؛ دوسرے مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں ۔
(اب تو مجھے بھی تجسس ہو گیا ہے۔)


ایک سویڈش چین سا(برقی چین آرا ) پر


براہ مہربانی چین کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش نہ کریں ۔
(اپنے ہاتھ اوپر اٹھا لیں اگر ایسا کرنے کی کوشش کرنےلگے ہیں تو ۔)

بچوں کے سپر مین لباس پر

ان کپڑوں کو پہن کر آپ اڑ نہیں سکتے ہیں ۔
(اوہ ! آگے بھی تو لکھو ۔ بچپنے کا ایک آفاقی یقین ختم شد )

لائف ٹائم صابن کی ٹکیا پر
پانی میں نہ ڈالیں ، گھل سکتا ہے ۔

(انگریزی سے متاثر ایک تحریر)
 
Top