روابط اور 80x31 امیج

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

فورم اپگریڈ کے دوران یہاں ایک لنکس منیجر بھی انسٹال کیا گیا تھا جسے ابھی تک موثر طور پر استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہی ہے کہ ابھی تک اس میں کٹیگریز نہیں بنائی گئی ہیں۔ میں اس پوسٹ میں لنکس منیجر میں کٹیگریز کے متعلق تجاویز اکٹھا کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس وقت تین کٹیگریز یونیکوڈ اردو فورم ، اردو میں خبریں اور اردو کمپیوٹنگ موجود ہیں۔ میں ذیل میں میرے مزید کٹیگریز کے نام درج کر رہا ہوں۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کے متعلق اپنی آراء سے آگاہ فرمائیں۔

اردو بلاگ
شعروادب


ذیل کی کٹیگریز اردو کمپیوٹنگ کی سب کیٹگریز بن سکتی ہیں۔
کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ
فونٹ اور ٹائپوگرافی
یونیکوڈ پروگرامنگ
ویب پروگرامنگ
اردو اور ملٹی میڈیا


میں اس لسٹ میں اضافہ کرتا رہوں گا۔ اس وقت ایک دقت یہ ہے کہ لنک سبمٹ کرنے کے فارم میں ابھی تک اردو ویب پیڈ کا استعمال نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس فارم میں ایک فیلڈ کی ضرورت بھی ہے جس کی بنا پر متعلقہ ویب سائٹ کے یونیکوڈ اردو یا تصویری اردو پر مبنی ہونے کا بتایا جا سکے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ان دونوں فیچرز کو بھی لنک سبمشن فارم میں شامل کردوں۔

ربط سبمٹ کرنے کے فارم میں آپ ایک 80x31 سائز کا ایک امیج بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس سے خیال آیا کہ ہمیں بھی محفل فورم کے لیے ایسے ایک امیج کی ضرورت ہے۔ اب عبدالستار منہاجین ہوتے تو ان سے یہ درخواست کی جا سکتی تھی۔ وہ نہیں ہیں تو غالبا قدیراحمدرانا کو یہ تکلیف کرنا پڑے گی۔ اسکے علاوہ میرے خیال میں اردو بلاگز کے لیے بھی ایک ایسا امیج بنا لینا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے زکریا کے بلاگ پر اردو پوسٹس پر استعمال کیا جانے والا امیج استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مجھے ابھی تک ایسی کوئی آپشن نہیں نظر آئی کہ مہمان یوزر بھی لنک سبمٹ کر سکیں۔ فی الحال صرف رجسٹرڈ ارکان ہی روابط شامل کرسکتے ہیں۔

لنکس منیجر کی طرح ڈاؤنلوڈ منیجر کو بھی قابل عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کی بابت ایک علیحدہ پوسٹ میں گزارشات عرض کروں گا۔
 

زیک

مسافر
اگر آپ کوئی ربط شامل کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو اس سے relevant کوئی کیٹگری نہیں ملتی تو کسی مناسب existing category میں اسے submit کر دیں۔ منتظمین اس کے لئے صحیح کیٹگری بنا دیں گے۔
 
کچھ کیٹیگریز

مسئلہ یہ ہے کی تصویری اردو سائٹوں کی بھی ایک دنیا ہے اور یونی کوڈ اردو بھی اب ذرا زور پکڑ رہی ہے۔

کچھ کیٹیگریز جو جمع کی تھیں شائد آپ کے کام آسکیں:

About Urdu
Blogs
Bulletin Boards
Commercial
Dictionary
Directory
Fonts
Groups
Islamic
Keyboard Tutors
Magazine
Miscellaneous
Multimedia
News
Portals
Research
Search Engine
Software
Technical Help
Urdu Keyboard
 
Top