رمضان کریم اور موبائل فون

بسم الله الرحمن الرحيم​

السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

اس موضوع ميں آپ نے يہ بتانا ہے كہ آپ کے موبائل فون كا رمضان كيسا گزرتا ہے ؟
يا
يہ كہ اس رمضان ميں آپ اپنے موبائل كے ساتھ كيا سلوك كرنے والے ہيں ؟
اور يہ كہ
رمضان المبارك موبائل فون كى دنيا پر كيا اثر ڈالتا ہے؟​
 
اشتیاق علی

لائبریرین
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ​
و علیکم السلام!
اس موضوع ميں آپ نے يہ بتانا ہے كہ آپ کے موبائل فون كا رمضان كيسا گزرتا ہے ؟​
موبائل فون تو رمضان میں باقی مہینوں کی نسبت زیادہ استعمال ہوتا ہے کیونکہ بہت سے احباب اور عزیز و اقارب کو بذریعہ میسج اور فون کالز کے ذریعے سحری میں اٹھایا جاتا ہے۔
يہ كہ اس رمضان ميں آپ اپنے موبائل كے ساتھ كيا سلوك كرنے والے ہيں ؟​
سلوک کوئی خاص تو نہیں کرتے بس موبائل میں سائلینٹ (خاموش) پروفائل لگا لیتے ہیں اور وائبریشن آن کر لیتے ہیں۔ تاکہ میسج یا فون کال کا پتہ چل سکے۔ :):):)
رمضان المبارك موبائل فون كى دنيا پر كيا اثر ڈالتا ہے؟​
رمضان میں موبائل فون کی دنیا میں پر یہاں میں میسجز کی دنیا کہنا زیادہ پسند کروں گا۔ رمضان کے بارے میں بے تحاشہ پیغامات ، آیات و احادیث مبارکہ کے پیغامات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

اور کچھ:happy:
 
نیلم

محفلین
وعلیکم اسلام
کچھ بھی نہیں کرناموبائل کےساتھ .جیسے ہمیشہ پڑا رہتاہے ویسے ہی پڑارہےگا.
سحری کے لیےامی ہی جگا دیتی ہیں .موبائل کی ضرورت نہیں پڑتی
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی خاص سلوک نہیں کرنا اس کے ساتھ۔ وہی روزمرہ والا سلوک ہونا ہے۔
یہاں ایس ایم ایس والی وبا نہیں ہے۔ کہ پیغام آ رہے اور بلا تحقیق آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔
 
کوئی خاص سلوک نہیں کرنا اس کے ساتھ۔ وہی روزمرہ والا سلوک ہونا ہے۔
یہاں ایس ایم ایس والی وبا نہیں ہے۔ کہ پیغام آ رہے اور بلا تحقیق آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔
بالکل اور ان پیغامات کے آخر میں لکھا ہوتا ہے کہ جب آپ اسے فارورڈ کرنے لگیں گے تو شیطان آپ کو روکے گا! بھلا بتاؤ شیطان کے پاس اور کوئی کام نہیں ہے کرنے کو؟ ؟
:twisted:
 
بلا شبہ ایسے پیغامات بہت آتے ہیں۔مگر انہیں بغیر سوچے سمجھے فارورڈ بھی نہیں کرنا چاہئے۔ جہاں تک آگے بڑھانے کی بات ہے تو ہم اور میسج کو آگے بڑھائیں :nottalking:۔
 
Top