رمضان کا پہلا دن کیسا گزرا

نایاب

لائبریرین
رات جاگتے گزر رہی تھی ۔ فیس بک آن تھی ۔بحث چل رہی تھی ۔ جب ہوئے سوا دو ۔ تو اک دوست روٹی دے گیا ۔ سحری کے لیئے دستر خوان کے نام پر اک شاپر کاٹ کر بچھا لیا ۔ ماش کی خشک دال اور روٹی کھا کر چائے کا اک وڈا سارا کپ بنایا اور سڑوپا ۔ ۔۔۔ فجر کی اذان سنتے ہی روزہ کی نیت کی نماز کے نام پر چند پل ماتھا رگڑا ۔ اور لمبی تان سو گیا ۔ عصر کے وقت آنکھ کھلی تو افطاری بنانے میں مصروف ہوگیا ۔ دال پیسی دہی بھلے بنائے ۔ ساتھ میں بادام کی چاٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افطاری کر کے کچھ دیر کو آنکھ بند کیں ۔ اور پھر تلاش رزق میں مشغول ہوگیا ۔
اب یہی معمول چلے گا عید کے چوتھے دن تک ۔
اللہ سوہنا ہم سب کو اس مبارک مہینے کی رحمتوں برکتوں سے نوازے ۔ آمین
 

باباجی

محفلین
پہلا دن بتانا تھا بھائی کہ کیسا گزرا۔۔۔ اگر پہلا روزہ نہیں رکھا تھا تو میری طرح صاف صاف تفصیل بتاؤ :laughing:
بھائی جی جیسا پہلا دن گزرا وہی تفصیل ہے ۔۔ بیچ میں کچھ روزے چھوڑے کچہری جانے کی وجہ سے
گزرے ہوئے رمضان یعنی پچھلے رمضان کی تفصیل پوچھی جاتی تو کچھ کھانا پینا شامل ہوسکتا تھا :D
 
Top