رمضان میں ہوتے ہیں بہت عام پکوڑے شاعر امین شارؔق

امین شارق نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 7, 2021

  1. امین شارق

    امین شارق محفلین

    مراسلے:
    205
    جھنڈا:
    Pakistan
    رمضان میں ہوتے ہیں بہت عام پکوڑے
    ہر گھر میں ملیں گے تمہیں ہر شام پکوڑے

    کھاتی ہے بہت شوق سے عوام پکوڑے
    آئیں گے نظر ہر گھڑی ہر گام پکوڑے

    افطار میں ان سب کے بنا کچھ مزہ نہیں
    تربوز، فیرنی، کھجوریں، آم، پکوڑے

    روزے میں بھوک پیاس اگر تیز ہو چاہئے
    افطار میں شربت کا ایک جام، پکوڑے

    افطار اگر کرنی ہے تو اس طرح کرو
    کھجور سے آغاز اختتام پکوڑے

    گھر جاتے ہوتے راہ میں رش دیکھا تو سوچا
    لگتا ہے یہاں ہوتے ہیں نیلام پکوڑے

    افطار میں چند دوستوں کو گھر پہ بلایا
    منٹوں میں چٹ وہ کرگئے تمام پکوڑے

    میں بھی رہوں گا منتظر تحفے کا تمہارے
    افطار میں بھیجے ہیں تیرے نام پکوڑے

    مانا کہ پھل اور چاٹ کی اپنی ہے حیثیت
    تیرا تو ہے سب سے جدا مقام پکوڑے

    غربت میں یہ پِسی ہوئی عوام بھی سن لے
    بیسن کا ہوا کرتا ہے انجام پکوڑے

    شارؔق کو سموسے بھی پسند ہیں بہت مگر
    عظمت کو تیری کرتا ہے سلام پکوڑے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    1,816
    واہ کیا بات ہے پکوڑوں کی۔
    دل چاہ رہا کہ سب کام چھوڑ چھاڑ پکوڑے بنانے لگیں۔۔

    میں بھی رہوں گا منتظر تحفے کا تمہارے
    افطار میں بھیجے ہیں تیرے نام پکوڑے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. امین شارق

    امین شارق محفلین

    مراسلے:
    205
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت شکریہ پکوڑوں کی پسندیدگی کے لئے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    1,816
    خوش رہئیے ہمیشہ۔
     
  5. امین شارق

    امین شارق محفلین

    مراسلے:
    205
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہاں بالکل اپنے خرچے پر
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    1,816
    صرف اپنے خرچے پر نہیں۔۔۔ ہم بھی دعا گو ہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. امین شارق

    امین شارق محفلین

    مراسلے:
    205
    جھنڈا:
    Pakistan
    اور دعاؤں سے تقدیر بھی بدل جاتی ہے
     
    • متفق متفق × 1
  8. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    1,816
    بالکل۔
    ہماری نیک دعائیں اپ کے ساتھ ہہیٓں۔ اللہ پاک آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھیں ہمیشہ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر