رمضان آ گیا ہے

انتہا

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
لیلتہ القدر کنایہ نہ شبِ وصل سے ہو؟
اِس کا افسانہ میانِ رَمَضاں ہے کہ جو تھا

آتش

رمَضَان کا درست وزن فعِلان ہے۔

میرے خیال میں کئی عربی الاصل الفاظ ایسے ہیں جن میں پے در پے تین حرکات وارد ہوتی ہیں، اردو میں ان کو دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے یعنی تین حرکات کے ساتھ بھی اور درمیانی حرکت کو ساکن کر کے بھی جیسے رَمَضَان ہے اسی طرح کے دیگر الفاظ میں حَرَکَت اور بَرَکَت وغیرہ ہیں۔

ریختہ سے کلاسیکی اُستاد آبرو شاہ مبارک کا ایک شعر ملا ہے، قطع نظر اس کے کہ 'رووَتا' اور 'سیں' اب اردو میں متروک ہیں، اس میں رمضان میم کے سکون سے بندھا ہے۔

عید کے دن رووَتا ہے ہجر سیں رمضان کے
بے نصیب اس شیخ کی دیکھو عجب فہمید ہے

اسی طرح وہاں سے 'رمضان' میم سکون کےساتھ اور حرکت اور برکت کے دوسرے حرف کے سکون کے ساتھ مزید مثالیں مل جائیں گی۔
 

انتہا

محفلین
میرے خیال میں کئی عربی الاصل الفاظ ایسے ہیں جن میں پے دے پے تین حرکات وارد ہوتی ہیں، اردو میں ان کو دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے یعنی تین حرکات کے ساتھ بھی اور درمیانی حرکت کو ساکن کر کے بھی جیسے رَمَضَان ہے اسی طرح کے دیگر الفاظ میں حَرَکَت اور بَرَکَت وغیرہ ہیں۔

ریختہ سے کلاسیکی اُستاد آبرہ شاہ مبارک کا ایک شعر ملا ہے، قطع نظر اس کے کہ 'رووَتا' اور 'سیں' اب اردو میں متروک ہیں، اس میں رمضان میم کے سکون سے بندھا ہے۔

عید کے دن رووَتا ہے ہجر سیں رمضان کے
بے نصیب اس شیخ کی دیکھو عجب فہمید ہے

اسی طرح وہاں سے 'رمضان' میم سکون کےساتھ اور حرکت اور برکت کے دوسرے حرف کے سکون کے ساتھ مزید مثالیں مل جائیں گی۔
بہت شکریہ محمد وارث بھائی!
 
بہت شکریہ امجد بھائی! بہت اچھی صلاح فرمائی ہے۔ آپ کی خوبی یہی ہے کہ متبادل عنایت فرما دیتے ہیں، مجھ مبتدی کے لیے تو بہت غنیمت ہے۔
متبادل عنایات کا سلسلہ بہت دیر تک نہیں چلنے والا، کمر باندھ لیں، کچھ دنوں میں متبادل ملنے کی بجائے صرف گائیڈ لائن ملا کرے گی :)
 
عظیم صاحب! اب ملاحظہ فرمائیے:

رحمت خدا کی بن کر مہمان آ گیا ہے
دھونے خطائیں اپنی رمضان آ گیا ہے

برکت اٹھاؤ اس کی پاکیزہ روحیں کر لو
اس ماہِ محترم سے پاکیزہ روحیں کر لو
رکھ کر تم اس کے روزے پاکیزہ روحیں کر لو

پیارے خدا کا اپنے فرمان آ گیا ہے

ان میں کون سا مصرع بہتر رہے گا

تھوڑے ہی دن ہیں کر لو تم اپنے رب کو راضی
لے کر یہ رحمتوں کا فیضان آ گیا ہے

چھوٹی کریں گے نیکی بدلہ بڑا ملے گا
ہم پر مہینا کیسا ذی شان آ گیا ہے

رحمت، نجات، بخشش، کیسے مزے کے عشرے
کیا کیا مسرتوں کا سامان آ گیا ہے

لوٹو خزانے پل پل تم نیکیوں کے اس میں
لوٹو عطائیں، ماہِ رحمان آ گیا ہے

کر کے کرم الٰہی رکھ لینا لاج میری
در پر ترے سراپا عصیان آ گیا ہے​
برکت اٹھاؤ اس کی پاکیزہ روحیں کر لو
اس ماہِ محترم سے پاکیزہ روحیں کر لو
رکھ کر تم اس کے روزے پاکیزہ روحیں کر لو
تینوں مصرعوں میں روحیں بروزن روح آ رہا ہے، تو روح ہی کر لیں۔ یا روحیں کو کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں بروزن فعلن پورا پورا آئے۔
 

عاطف ملک

محفلین
عظیم صاحب! اب ملاحظہ فرمائیے:

رحمت خدا کی بن کر مہمان آ گیا ہے
دھونے خطائیں اپنی رمضان آ گیا ہے

برکت اٹھاؤ اس کی پاکیزہ روحیں کر لو
اس ماہِ محترم سے پاکیزہ روحیں کر لو
رکھ کر تم اس کے روزے پاکیزہ روحیں کر لو

پیارے خدا کا اپنے فرمان آ گیا ہے

ان میں کون سا مصرع بہتر رہے گا

تھوڑے ہی دن ہیں کر لو تم اپنے رب کو راضی
لے کر یہ رحمتوں کا فیضان آ گیا ہے

چھوٹی کریں گے نیکی بدلہ بڑا ملے گا
ہم پر مہینا کیسا ذی شان آ گیا ہے

رحمت، نجات، بخشش، کیسے مزے کے عشرے
کیا کیا مسرتوں کا سامان آ گیا ہے

لوٹو خزانے پل پل تم نیکیوں کے اس میں
لوٹو عطائیں، ماہِ رحمان آ گیا ہے

کر کے کرم الٰہی رکھ لینا لاج میری
در پر ترے سراپا عصیان آ گیا ہے​
بہت بہت مبارک ہو کہ اللہ نے آپ کو رمضان کریم کی شان پر کلام لکھنے کی توفیق عطا کی۔اللہ آپ کا نیک نیتی سے کیا گیا یہ عمل قبول کرے اور ہمیں بھی ایسے عمل کی توفیق دے۔آمین
رحمت خدا کی بن کر مہمان آ گیا ہے
دھونے خطائیں اپنی رمضان آ گیا ہے
ہماری صلاح یہ ہے کہ چونکہ رمضان میں عطائے بخشش میں کوئی تخصیص نہیں ہے، اس لیے "اپنی" کی جگہ "سب کی" کر دیں۔
برکت اٹھاؤ اس کی پاکیزہ روحیں کر لو
اس ماہِ محترم سے پاکیزہ روحیں کر لو
رکھ کر تم اس کے روزے پاکیزہ روحیں کر لو

پیارے خدا کا اپنے فرمان آ گیا ہے

ان میں کون سا مصرع بہتر رہے گا
آپ ایسا کریں کہ "روح" کا متبادل لفظ سوچیے۔۔۔۔۔۔شاید ان سے اچھا مصرع مل جائے۔
رحمت، نجات، بخشش، کیسے مزے کے عشرے
کیا کیا مسرتوں کا سامان آ گیا ہے
بہت خوب۔۔۔۔بہت ہی عمدہ شعر ہے۔
ڈھیر ساری داد قبول کیجیے۔
"برزخ " میں رکھ دیں فعلن کے وزن پر ہے .
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اللہ۔۔۔۔۔آپ تو ابھی سے سب کو برزخ میں پہنچانے پر تُلی ہیں۔
:LOL:
 

انتہا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو کہ اللہ نے آپ کو رمضان کریم کی شان پر کلام لکھنے کی توفیق عطا کی۔اللہ آپ کا نیک نیتی سے کیا گیا یہ عمل قبول کرے اور ہمیں بھی ایسے عمل کی توفیق دے۔آمین

ہماری صلاح یہ ہے کہ چونکہ رمضان میں عطائے بخشش میں کوئی تخصیص نہیں ہے، اس لیے "اپنی" کی جگہ "سب کی" کر دیں۔

آپ ایسا کریں کہ "روح" کا متبادل لفظ سوچیے۔۔۔۔۔۔شاید ان سے اچھا مصرع مل جائے۔

بہت خوب۔۔۔۔بہت ہی عمدہ شعر ہے۔
ڈھیر ساری داد قبول کیجیے۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اللہ۔۔۔۔۔آپ تو ابھی سے سب کو برزخ میں پہنچانے پر تُلی ہیں۔

:LOL:
عاطف بھائی! آتے رہا کیجیے کم ترین کے دھاگوں کی طرف، شاید کچھ سیکھنے کا موقع مل جائے۔
 

عاطف ملک

محفلین
عاطف بھائی! آتے رہا کیجیے کم ترین کے دھاگوں کی طرف، شاید کچھ سیکھنے کا موقع مل جائے۔
قبلہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں صرف اپنی ارسال کردہ لڑیوں تک محدود ہو جاؤں تو معذرت۔۔۔۔۔ایسا نہیں کر سکتا کہ میں بھی یہاں سیکھنے کیلیے آتا ہوں۔
 
Top