رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ

شمشاد

لائبریرین
روزہ افطار کرنے کی دعا

ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتْ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

ترجمہ: پیاس بجھ گئی، رگیں تر ہو گئیں اور اجر ثابت ہو گیا اگر اللہ نے چاہا۔
(حوالہ: سنن ابوداؤد)
 

شمشاد

لائبریرین
ماہ رمضان کی لذتیں:
تقوی، صبر، استقامت، ہمدردی، راحت ۔
" اے لوگو جو ایمان لائے ہو،تم پر روزے فرض کر دِیے گئے ،جس طرح تم سے پہلے انبیاء کے پیرووں پر فرض کے گئے تھے-اس سے توقع ہے کہ تم میں تقوی کی صفت پیدا ہو گی" (البقرہ-183)

مگر بہت سے لوگ روزے كى حقيقت ميں بہت انحراف كا شكار ہو جاتے ہيں، انہوں نے ماہ رمضان كو كھانے پينے، اور مٹھائياں و مختلف انواع و اقسام كى ڈش تيار كر كے كھانے كا موسم بنا ديا ہے- اس طرح ان لوگوں نے ماہ رمضان كے روزے كى حقيقت ہى مسخ كر دى ہے، اور يہ عبادت اور تقوى سے نكل كر اس ماہ مبارک كو اپنے پيٹوں اور اپنى آنكھوں كا موسم بنا ليا ہے.
 

شمشاد

لائبریرین
بچوں کو روزہ رکھوانا:
بعض لوگ اپنے بچوں کو روزہ رکھوانے میں لاپرواہی برتتے ہيں- جب کہ بچوں سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کو روزوں کی اہميت کا احساس دلایا جائے اور تعلیم بھی دی جائے- اس لحاظ سے کچھ۔ لوگ تربيت کے فرض سے غافل ہيں-

قرآن پاک میں ارشاد ہے:

"اے ايمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عيال کو اس آگ سے بچاؤ جس کے ايندھن انسان اور پتھر ھوں گے- (6:66- التحريم )
 
Top