محمد اجمل خان
محفلین
رمضان المبارک میں حادثات
رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری، نظم و ضبط، صبر و شکر، نرمی و ہمدردی، باہمی ایثار و محبت، اسلامی بھائی چارہ اور دوسروں کی تکالیف کا احساس کرنا سکھاتا ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کے روزہ داروں کی اکثریت ان بھلائیوں کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہی رہتی ہے۔ دوکاندار خریداروں سے سیدھی منہ بات نہیں کرتے تو خریدار دوکانداروں سے لڑتے ہیں۔ گاڑی چلاتے ہوئے ہر کسی کو جلدی ہوتی ہے اور کوئی نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں ہوتا۔ اس طرح ماہ رمظان میں بے احتیاطی اور تیز رفتاری کے سبب ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور لوگوں کے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ بعض حادثات ایسے بھی ہوجاتے ہیں کہ لوگ ساری زندگی کے لئے یا تو اپاہج ہوجاتے یا پھر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ اگر احتیاط کی جائے اور صبر سے کام لیا جائے تو نہ ہی کوئی حادثہ ہو اور نہ ہی انسانی جان و مال کا ہو۔
کاش ! ہم سب احتیاط کریں ، جلد بازی سے بچیں تاکہ کوئی حادثہ واقع نہ ہو اورہماری لاپرواہی کی وجہ سے کوئی انسان اپاہج نہ ہو یا موت کے منہ نہ جائے۔
جان لیجئے کہ ہمارے پروردگار کا فرمان ہے: "جس نے کسی ایک کی جان بچائی تو گویا اس نے تمام انسانوں کی جان بچائی" ۔ ۔ ۔ (32) سورة المائدة
ہماری اکثریت ٹریفک قوانین سےنا واقف ہے اور جو جانتے ہیں وہ بھی نہیں مانتے ۔ سڑک پر کس کا حق آگے جانے کا ہے یہ کسی کو شاید ہی معلوم ہو۔ لوگ دوسروں کا حق مار کر اپنی گاڑی کو آگے نکال لے جانے کو ہی ڈروئیونگ کا کمال سمجھتے ہیں، ڈرائیونگ کرتے ہوئے کوئی کسی کو راستہ دینے کو تیار نہیں ہوتا یوں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے ،اوپر سے گرمی کی شدت لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرتی ہے۔ اگر صبر سے کام لیا جائے اور ٹریفک قوانین کا خیال رکھا جائے تو ٹریفک جام نہ ہو، یوں ہر کسی کے لئے آسانی پیدا ہو۔
*ہمارے پیارے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ: ”(اللہ کی مخلوق کے لئے) آسانی پیدا کرو، (انہیں) مشکل میں نہ ڈالو ،خوش خبری دو، متنفر نہ کرو“۔ (صحيح البخاري: 69)*
کم از کم رمضان المبارک میں اس حدیث پر عمل کر لیجئے اور ٹریفک قوانین کو مانتے ہوئے گاڑی چلائیے۔ اپنے لئے اور سب کے لئے آسانی پیدا کیجئے۔ ٹریفک پولیس کا خاص خیال رکھئے۔ اس کی اشاروں اور باتوں پر عمل کیجئے۔ وہ بے چارہ گرمی، دھوئیں اور گرد و غبار میں ہم سب کی مدد کرنے کے لئے گھنٹوں کھڑا رہتا ہے۔ اسے بھی اپنے جیسا انسان سمجھئے، دوسروں کی تکالیف کا احساس کیجئے۔ اللہ تعالٰی آپ کی تکالیف اس دنیا میں اور آخرت میں دور کردے گا۔ دوسروں کے لئے آسانی پیدا کیجئے، اللہ تعالٰی آپ کے لئے اس دنیا میں اور آخرت میں آسانی پیدا کر دے گا۔ اس تحریر کو شیئر کیجئے شاید کوئی حادثہ ہونے سے اور کسی کے جان و مال کا نقصان ہونے سے بچ جائے۔
اللہ تعالٰی ہم سبھوں کو دین کی باتیں سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہمیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والا بنائے۔ ہم اپنے لئے اور دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہمیں اس ماہ مبارک کی برکات سے مالامال کرے۔ ہمارے روزوں کو اور دیگر عبادتوں کو قبول فرمائے۔ آمین
*تحریر: انجنیئر محمد اجمل خان*