رمضان المبارک ، ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت

رمضان المبارک ، ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت

29 جون 2014 (22:30)


لاہور ،اسلام آباد ، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہو رکی 3586مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کر کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ لاہورکے 268مقامات کو حساس قرار دے کر کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ،اسلام آباد کی 720 مساجد اور 39امام بارگاہوں پر 2500پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ کراچی میں بھی رمضان المبارک کے دوران مساجد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ کراچی کے تینوں زونز کی 3427 مساجد ،427 ہالز اور 86 دیگر مقامات پر نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی سیکیورٹی کے لئے 4900 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ حساس مساجد کے باہر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاربھی تعینات ہوں گے ،سیکیورٹی کے لئے 700 رضا کار اور 1200 سکاﺅٹس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

http://dailypakistan.com.pk/national/29-Jun-2014/117810
 
Top