رش جھیل سے رشتہ داری

رشتہ تو ہمیں چھوٹی (کرمبر جھیل) کا چاہیے تھا۔ لیکن عین وقت پہ آ کے اس کی پھوپھو (سیکیورٹی مسائل) نے بارات موڑ دی۔ لیکن ہماری اماں (ٹیم لیڈر) بھی پوری پلاننگ کر کے گئی تھیں۔ انہوں نے کہا چلو چھوٹی نہیں تو اس کی کزن (نلتر پکورا) کا رشتہ دے دو کیونکہ بڑی (رش جھیل) کے ساتھ ہمارے کچھ باراتیوں (ٹیم ممبرز) کی بنتی نہیں۔ لیکن کزن بھی نا تھی قسمت میں۔ اور ہماری اماں کا ہمیں کنوارا واپس لانے کا ارادہ نہیں تھا۔ تو قرعہ فال آخر بڑی (رش جھیل) کے نام نکلا۔ اور یوں اس ماہ جبیں کا نام تا حیات ہمارے نام کے ساتھ جڑ گیا۔
#محمدابوبکر
فوٹو کریڈٹ: فریال عثمان خان (ٹی کے سی ونر فوٹو)
untitled1uiu.jpg
 
Top