رشین کباب

ماوراء

محفلین
رشین کباب​


2tbs کوکنگ آئل پین میں ڈال کر گرم کر لیں۔ اس میں پسی ہوئی 2 ہری مرچیں، 2ts پسی ہوئی ادرک، 4tbs میدہ (براؤن نہ ہو) ½ کپ دودھ ڈال دیں۔ اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ سا بنا لیں۔


* ہرا پیاز، شملہ مرچ(پیلی) (باریک لمبائی میں کٹی ہوئی) 2 عدد گاجر (باریک کٹی ہوئی) 2 بڑے سائز کے آلو (ابلے اور میش ہوئے ہوئے) 1 کپ چکن (ابلا ہوا اسے ریشے کی صورت میں کر لیں) گرم مصالحہ 1ts ، حسبِ ذائقہ نمک

* سبزیوں کو فرائی کر لیں۔ چکن کو بھی علیحدہ فرائی کر لیں۔ اب سبزیاں، چکن، آلو، نمک اور گرم مصالحہ مکس کر لیں۔ اس میں میدے کا پیسٹ بھی شامل کر کے اچھی طرح اس کو مکس کر لیں۔

* کباب بنانے سے پہلے تقریباً 1 گھنٹہ فریج میں پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد درمیانے سائز کے کباب بنا لیں۔

* آئل گرم کر لیں۔ کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو ڈبو کر فرائی(براؤن) کر لیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ ماوراء۔ ترکیب پڑھ کر ہی منہ میں‌پانی آگیا۔ میں کل ہی Tampereشہر سے جا کر یہ ساری چیزیں‌لاتا ہوں۔ ویسے یہ نہیں‌بتایا کہ رشین بندے کتنے پڑیں گے اس میں؟ :wink:
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی۔ بنا کر ضرور بتانا کہ کیسے بنے۔

زکریا۔ آپ جو مرضی اس میں ڈالتے رہنا۔ لیکن وہ پچھلا کیک تو بنا کر بتایا نہیں۔ میں نے بنانا تھا۔ :(
 
Top