رشک کی شاعری، اردو غزل، نسلِ نو کی شاعری، کلاسیکی شاعری

فی البدیہہ تازہ ترین نذرانہ ء نعتِ رسولِ پاکؐ
نعتِ رسولِ پاکؐ میں شہرت ملی مجھے
میرے رسولؐ! آپ سے عزت ملی مجھے
سچائی کا دٙرٙس جو سکھایا ہے آپؐ نے
بے باک گفتگو کی شجاعت ملی مجھے
لاکھوں برس کی بندگی شیطان کی گئی
بس آپؐ کے طفیل خلافت ملی مجھے
اچھوں سے عشق اور ہے اچھائی سے بھی عشق
پر آپؐ کے جو عشق کی نعمت ملی مجھے
جب جب درودِ پاک مرے ورد میں رہا
مشکل میں راحتوں کی حلاوت ملی مجھے
شیطاں لعین زادوں نے کانٹے بچھائے خوب
راہِ خدا میں جرات و ہمّت ملی مجھے
کب رشک کو غرور ہے ہاں فخر ہے ضرور
بن مانگے ہی خدا سے سیادت ملی مجھے
رشک
 
Top