رسول اللہ ﷺ کی سنت پہ جو دل سے فد ا ہوں گے مولانا داؤد راز دہلوی

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ کی سنت پہ جو دل سے فدا ہوں گے
وہ مقبولانِ حق ہوں گے وہ محبوبِ خدا ہوں گے

فداکارانِ احمدﷺ یہ شرف پاؤ گے محشر میں
تمہارے ساقئ کوثر جنابِ مصطفی ﷺ ہوں گے

مسلمانوں کو حضرتﷺ دستِ اقدس سے پلائیں گے
پئیں گے اہلِ حق دنیا میں جو اہلِ صفا ہوں گے

اٹھیں گے مرقدِاطہر سے حضرت ﷺ جب کہ محشر کو
معیت میں جنابِ یارِ غار باوفا ہوں گے

نہ چھوڑیں گے وہاں فاروق بھی داماں رسالت کا
یہ ہوں گے دونوں جانب بیچ میں خیرالوراﷺ ہوں گے

خوشی کی اِک لہر محشر میں ہر جانب رواں ہو گی
شفیعِ حشرﷺ بن کر آپ جب پیشِ خدا ہوں گے

نہ چھوڑو زندگی بھر دوستو دامن محمدﷺ کا
تمہارے حشر میں شافع جنابِ مصطفیﷺ ہوں گے

اصولِ زندگی اپنا بنائیں گے شریعت کو
جو ہیں ایمان والے جان سے اس پر فدا ہوں گے

رہے مدنظر جس شخص کے سنت محمدﷺ کی
نہ اس سے خوش بھلا کیوں کر محمد مصطفی ﷺ ہوں گے

خدا کے دامنِ رحمت میں ہوں گے وہ قیامت میں
پرستارانِ حق جتنے بھی مخلصِ بے ریا ہوں گے

زہے قسمت گئے دنیا سے جو توحید و سنت پر
سرِمحشر وہ زیرِسایہء عرشِ علا ہوں گے

رسول اللہ ﷺ کی سنت جنہیں مرغوبِ خاطر ہے
یقینا وہ رفیقِ سرورِ ہر دوسرا ہوں گے

خدا کے واسطے جو نفس کو قربان کرتے ہیں
قیامت میں وہ بے شک ہم جلیسِ انبیا ہوں گے
شاعر: مولانا داؤد راز دہلوی
 
ایس ایس ساگر

ماشاءاللہ۔ ان اشعار کی خوبصورتی اور شاعر کے بیان کا کیا کہنا کہ جن کی قسمت میں آقائے دو عالم ﷺ کی مدح سرائی ہے۔ جزاک اللہ سیما علی آپا۔
 
Top