رباعی

Anees jan

محفلین
شب ہجر کی ہے، ہوسو ظلمت چھائی
اب موت سے ہی ہوگی خلاصی بھائی
پر کیا کروں میں، موت کہ آتی ہی نہیں
ہر بار یہ کہتی ہے کہ آئی آئی!!
الف عین
 
الف عین

لائبریرین
رباعی کی بحور پر مجھے زیادہ دسترس نہیں، یہ میدان محمد وارث کا ہے۔ ویسے خوب ہے، 'ہر سو' کو 'ہر سو ہے' بھی کیا جا سکتا ہے میرے خیال میں، جس سے روانی میں اضافہ ہو سکتا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
رباعی کی بحور پر مجھے زیادہ دسترس نہیں، یہ میدان محمد وارث کا ہے۔ ویسے خوب ہے، 'ہر سو' کو 'ہر سو ہے' بھی کیا جا سکتا ہے میرے خیال میں، جس سے روانی میں اضافہ ہو سکتا ہے
اعجاز صاحب، رباعی وزن میں ہے اور آپ کا مشورہ بھی صائب ہے،" شب ہجر کی ہے، ہر سو ہے ظلمت چھائی " لیکن اس صورت میں 'سو' کی واؤ گری ہوئی سمجھنی پڑے گی۔
 
Top