رباعیاتِ رَمَضان از محمد اسلم غازی

شوکت پرویز

محفلین
راتوں میں تراویح و تہجّد کی لگن
اذکار و تلاوت کا رہا دن میں چلن
رمضان کی برکت و سعادت کی طفیل
مومن ہے شب و روز عبادت میں مگن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دن بھر کی تھکاوٹ سے ہے معصوم نڈھال
روزے نے کِیا سارے قوٰی کو پامال
اس پر بھی تراویح میں مومن ہے شریک
اللہ رے خوشنودئ مالک کا خیال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تکمیلِ عبادت کا زمانہ رمضان
تقوٰی کا زبردست خزانہ رمضان
اس ماہ میں بس خشک ریاضت ہی نہیں
ہے عیش و خوشی کا بھی بہانہ رمضان


ربط: http://epaper.inquilab.com/epaperhome.aspx?issue=17072013&edd=Mumbai
صفحہ نمبر 6
 
Top