مبارکباد راہبری کے 1000 پیغامات

اعجاز اختر نے کہا:
مبارک ہو عمار۔ اب اسے نادانی کہو یا راہبری۔
بہت بہت شکریہ استاذِ من!
اگر میں اس دھاگہ کا موضوع چنتا تو شاید نادانی اور راہبری میں الجھ کر رہ جاتا۔۔۔ :p وہ تو بھلا ہو بہن جی کا کہ “راہبری“ نام دیدیا۔۔۔۔! :)


:!:
 
جیہ نے کہا:
پابندی سے؟؟ یعنی پاؤں باندھ کر؟؟؟ :lol:

میرا تو خیال ہے انہیں باقاعدگی سے آنا چاہیے نہ کہ پابندی سے :roll:
ہمارے ہاں پابندی سے آیا جاتا ہے۔۔۔ یعنی کہ پاؤں باندھ دیئے جاتے ہیں تاکہ بندہ زیادہ دور نہ جائے۔۔۔۔۔ :)
چلیں باسم بھائی! آپ پابندی سے نہیں تو باقاعدگی سے آجایئے گا۔۔۔۔۔۔
 

علمدار

محفلین
راہبر نے کہا:
شکریہ علمدار بھائی۔۔۔۔۔! آپ کی مبارکباد کا شدت سے انتظار تھا۔۔۔ :)
:!:

آپ کو تو پتا ہے آج کل بخار نے جکڑا ہوا ہے ورنہ یہ دھاگہ میں بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا تھا-
اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے-
 
علمدار نے کہا:
آپ کو تو پتا ہے آج کل بخار نے جکڑا ہوا ہے ورنہ یہ دھاگہ میں بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا تھا-
اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے-
ہمممم۔۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے آپ امانت بھائی کی شادی میں کچھ زیادہ ہی مزے کر آئے ہیں۔۔۔۔۔۔ :wink: ہے نا؟؟؟


:!:
 

علمدار

محفلین
شادی کی تقریب میں شرکت کرنا کوئی مزے لینے والی بات ہوتی ہے؟ انسان کو عبرت حاصل کرنی چاہیے- اس بات کی تصدیق آپ شمشاد بھائی سے کر سکتے ہیں :)
 
علمدار نے کہا:
شادی کی تقریب میں شرکت کرنا کوئی مزے لینے والی بات ہوتی ہے؟ انسان کو عبرت حاصل کرنی چاہیے- اس بات کی تصدیق آپ شمشاد بھائی سے کر سکتے ہیں :)
شادی میں شرکت کرنا تو ایسے مزے کی بات نہیں لیکن وہاں جاکر کچھ لوگ ضرور لطف اندوز ہوتے ہیں۔۔۔ خیر آپ کی لطف اندوزی کا واقعہ کچھ دردناک ہی ہے۔ بقول آپ کے:
“حضرت امانت علی گوہر علیہ ما علیہ کی بارات میں شرکت کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے ہم گھر سے روانہ ہوئے تو اسی وقت طبیعت نے دغا دینا شروع کر دیا۔ اب طبیعت چوں کرتی یا چاں ہم نے تو جانا ہی تھا اس لیے پہنچ گئے۔ جیسا کہ ہمارے ہاں رواج ہے کہ بارات نے اگر آٹھ بجے نکلنا ہو تو اس کا مطلب دس تو بج ہی جائیں گے۔ ان کے ہاں بھی یہی ہوا۔ ہم تو ٹائم پر پہنچ گئے پر ان کا ٹائم آگے سے آگے ہوتا گیا۔ انتظار کی گھڑیاں پاٹنے کے لیے ہم نے مازا مینگو کا سہارا لیا۔ دو دفعہ جا کر پی آئے تیسری دفعہ ڈیو سے شغل فرمایا۔ اندازا نہیں تھا کہ یہی چیزیں طبیعت میں مزید ایررز کا سبب بنیں گی۔“
یہ قصہ بھی آپ ہی کا لکھا ہوا ہے نا۔۔۔۔۔ :p


:!:
 

علمدار

محفلین
یہاں شادی پر بحث نہ کریں ابھی آپ کی بھی باری آنی ہے :)


اپنی مبارک بادیں سمیٹیں :wink:
 
Top