کلاسیکی موسیقی راگ چاروکیشی - روی شنکر - ستار

فرخ منظور

لائبریرین
راگ چاروکیشی - روی شنکر - ستار

فلم دستک کا گانا "بیّاں نہ دھرو" اسی راگ میں ہے - فلم دستک کی موسیقی مدن موہن اور گیت مجروح سلطان پوری کے لکھے ہوئے ہیں‌ اور کہانی اور مکالمے - مشہور افسانہ نگار "راجندر سنگھ بیدی" کے ہیں انہوں نے اپنی فلم کمپنی "ڈاچی پروڈکشن" کے تحت یہ فلم بنائی تھی -

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=JctKjVHmo2g[/ame]
 

تعبیر

محفلین
میں نے راگون کے بارے میں بہت سنا ہے۔کیا یہ صرف ساز پر ہوتے ہیں۔انہیں گایا بھی جاتا ہے۔ کیا آگ۔بارش بھی راگ سے ہو سکتی ہے :confused:
 

فرخ منظور

لائبریرین
جی تعبیر انہیں‌ گایا بھی جاتا ہے لیکن یقینا" آگ بارش کے ہونے کا راگ سے کوئی تعلق نہیں - ہاں انسانی حواس پر راگ کے گہرے اثرات ہوتے ہیں‌ہو سکتا ہےراگ سننے کے بعد انسان کی ماہیتِ قلبی ہو جائے جیسا غالب نے کہا تھا -
صدسالہ دورِ چرخ تھا، ساغر کا ایک دور
نکلے جو مئے کدے سے تو دنیا بدل گئی
 

فرخ منظور

لائبریرین
اور ہاں آج کل راگوں پر اسی سیکشن میں‌ بات چیت ہورہی ہے آپ کو وہاں سے کافی معلومات مل سکتی ہیں - بہت شکریہ!
 
Top