راولپنڈی:گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

23 جولائی 2014 (11:37)

راولپنڈی(ما نیٹر نگ ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے چکری انٹرچینج پرگاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان نور زمان اور اسرار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 200پستول،23بندوقیں ،19کلاشنکوف ،17نائٹ ویژن ٹیلی سکوپ اور 48 ہزار گولیاں شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 4 کلو چرس بھی بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نور زمان کا تعلق کوہاٹ اور اسرار کا تعلق چارسدہ سے ہے۔ پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/23-Jul-2014/125839
 
Top