نور وجدان
لائبریرین
دل کے کاغذات.
اراضی و رقبے .....
فصلیں و کاشت
سب ترے حوالے
رانجھنا
جھلک دکھلا ....
لفظوں کی دکان ...
حرف کی کتاب ...
جذبات کے قلم ...
دھیان کی پنسلز ...
سب ترے حوالے ♥
رانجھنا ...
جھلک دکھلا ....
چلتی گاڑی پر سامان
فضا پھیلتی ہے ...
سامان بکھرتا ہے ...
بکھرتے بکھرتے فضا تھام لیتا ہے
چلتی گاڑی اور سامان
سب ترے حوالے ...
رانجھنا ....
جھلک دکھلا جا ....
یاد کا آسمان
ملن کی زمین ...
زمیں پر پیار کے کنول ....
خوشی کے بُوٹے ....
مٹی سے نکلا ترے احساس کا شجر ....
رانجھنا ....
جھلک دکھلا جا ....
دعائیں افلاک سے اتریں
نصیب کو تقدیر میں دیکھنے
تیر کو کمان میں دیکھیں ...
شمشیر کو نیام میں دیکھیں ....
ترے احساس کی شمشیر 🎸
رانجھنا ...
جھلک دکھلا جا ....