راشدہ حیدر رشی----- تُو کہے تو

zulfiqar Ali

محفلین
تُو کہے تو

تُو کہے تو

مَیں تیری آنکھوں میں

ڈوب جاؤں صنم سدا کے لیے

تیری آنکھوں کے گہرے ساگر میں

تیرنا مجھ کو اچھا لگتا ہے

تُو کہے تو

مَیں تیری سانسوں میں

کسی جانب بھی چھپ کر بیٹھ رہوں

تیری سانسوں کی خشبوئیں اے دوست

میرے دل کو بُہت لبھاتی ہیں

تُو کہے تو

مَین تیری دھڑکن میں

بس دھڑکتی رہوں سدا کے لیے

کیوں، ترے دل کی دھڑکنیں میری

دھڑکنوں کو ثبات دیتی ہیں

مجھ کو ازنِ حیات دیتی ہیں
 
Top