رات، رتیاں، رین اور شب کے الفاظ پر مبنی اردو اشعار

زیرک

محفلین
شب و روز نہ اذیت میں گزارے ہوتے
چین آ جاتا اگر کھیل کے ہارے ہوتے
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں
محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
بھرے شہر میں ایک ہی چہرہ تھا جسے آج بھی گلیاں ڈھونڈتی ہیں
کسی صبح اسی کی دھوپ کھلی، کسی رات وہی مہتاب ہوا
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضروری
یہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہو گا
شہریار​
 

زیرک

محفلین
جاگتا ہوں میں ایک اکیلا، دنیا سوتی ہے
کتنی وحشت ہجر کی لمبی رات میں ہوتی ہے
شہریار​
 

زیرک

محفلین
موسمِ عشق کی آہٹ سے ہی ہر اک چیز بدل جاتی ہے
راتیں پاگل کر دیتی ہیں، دن دیوانے ہو جاتے ہیں
امجد اسلام امجد​
 
املا کی غلطی ہے جناب، درست شعر یوں ہے
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے
فیض احمد فیض​
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئی
خواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
احمد فراز

ہوگیا جی
شکریہ
 

زیرک

محفلین
کل رات بہت غور کیا ہے سو ہم اے جون
طے کر کے اٹھے ہیں، کہ تمنا نہ کریں گے
جون ایلیا​
 

زیرک

محفلین
رات کو کہتے ہیں کل بات کریں گے دن میں
دن گزر جائے تو سمجھو کہ گئی رات پہ بات
باصر کاظمی​
 

زیرک

محفلین
تُو رات کے پہلو میں چمکتا ہوا فانوس
میں صبح کے بے فیض چراغوں کا دھواں ہوں
راکب مختار​
 

زیرک

محفلین
عجیب رات تھی کل تم بھی آ کے لوٹ گئے
جب آ گئے تھے تو پل بھر ٹھہر گئے ہوتے
بشیر بدر​
 
Top