ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تحقیق کر رہا ہوں مچھروں پر۔
مچھر کے جسم میں تین دل ہوتے ہیں۔

کیا مچھر ہر قسم کا کون چوستا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی صرف مادہ مچھر ہی خون چوستی ہے۔ نَر مچھر خون نہیں چوستا۔ اسی طرح شہد کی مادہ مکھی ہی پھولوں کا رس چوستی ہے جس سے شہد بنتا ہے، نَر نہیں چوستے۔

اس میں بھی اللہ تعالٰی کی حکمت ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
فہیم بھائی صرف مادہ مچھر ہی خون چوستی ہے۔ نَر مچھر خون نہیں چوستا۔ اسی طرح شہد کی مادہ مکھی ہی پھولوں کا رس چوستی ہے جس سے شہد بنتا ہے، نَر نہیں چوستے۔

اس میں بھی اللہ تعالٰی کی حکمت ہے۔

شکریہ شمشاد صاحب
ورنہ واقعی یہ بات میرے علم میں‌ نہیں تھی
 
شمشاد

لائبریرین
اور یہ آپ نے مجھے بھائی سے صاحب کب سے بنا دیا ؟
0002.gif
 
شمشاد

لائبریرین
fahim نے کہا:
شمشاد نے کہا:
فہیم بھائی صرف مادہ مچھر ہی خون چوستی ہے۔ نَر مچھر خون نہیں چوستا۔ اسی طرح شہد کی مادہ مکھی ہی پھولوں کا رس چوستی ہے جس سے شہد بنتا ہے، نَر نہیں چوستے۔

اس میں بھی اللہ تعالٰی کی حکمت ہے۔

شکریہ شمشاد صاحب
ورنہ واقعی یہ بات میرے علم میں‌ نہیں تھی

یہ لیں ایک اور حیرت کی بات آپ کو بتاتا ہوں۔

کبوتر ایک عام پرندہ ہے۔ لیکن باقی تمام پرندوں سے ایک لحاظ سے مختلف ہے۔

تمام پرندے، سوائے کبوتر کے، پانی پیتے وقت اپنی چونچ پانی میں ڈالتے ہیں اور چونچ بند کر لیتے ہیں۔ پھر اپنا منہ اوپر آسمان کی طرف کر لیتے ہیں تو جتنا پانی ان کی چونچ میں ہوتا ہے وہ ان کے حلق میں اتر جاتا ہے۔ جبکہ کبوتر اپنی چونچ پانی ڈال کر بالکل ایسے ہی پانی پیتا ہے جیسے ہم اور آپ پیتے ہیں یعنی کے وہ سانس کے زور سے پانی اندر کھینچ لیتا ہے۔

ہے ناں حیرت کی بات۔
 
واقعی شمشاد بھائی بہت اچھی معلومات ہیں ، میں نے کافی پرندوں کو پانی پیتے دیکھا ہے لیکن کبھی یہ فرق نوٹ نہیں کیا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کوئل کی آواز تو بہت دلکش ہے اور اس کی آواز کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں لیکن ہے یہ ایک عیار پرندہ۔ کوئل اپنے انڈے اپنے گھونسلے میں دینے کی بجائے کوئے کے گھونسلے میں دے آتی ہے کہ اس کو انڈوں پر نہ بیٹھنا پڑے۔ جب انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں تو بالکل کوئے کے بچے کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ تھوڑے بڑے ہوتے ہیں تو الگ سے پہچانے جاتے ہیں تو کوئے کی مادہ انہیں مار مار کر اپنے گھونسلے سے بھگا دیتی ہے۔
 
حنا فیصل

محفلین
بہت خوب
یہاں پر معلومات میسر آ رہی ہیں
مگر کس طرح کی
اس بارے میں کچھ معلومات فراہم کر دیں تو بڑی مہربانی ہو گی
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
بہت خوب
یہاں پر معلومات میسر آ رہی ہیں
مگر کس طرح کی
اس بارے میں کچھ معلومات فراہم کر دیں تو بڑی مہربانی ہو گی

اصل میں یہ “ ذہانت آزمائیے “ کا دھاگہ ہے۔ کوئی بھی رکن کوئی سوال یا پہیلی پوچھے اور باقی بوجھیں۔ یہ معلومات تو برسبیلِ تذکرہ بیچ میں آ گئیں۔

آپ بھی کوئی سوال یا پہیلی پوچھ سکتی ہیں۔
 
حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
بہت خوب
یہاں پر معلومات میسر آ رہی ہیں
مگر کس طرح کی
اس بارے میں کچھ معلومات فراہم کر دیں تو بڑی مہربانی ہو گی

اصل میں یہ “ ذہانت آزمائیے “ کا دھاگہ ہے۔ کوئی بھی رکن کوئی سوال یا پہیلی پوچھے اور باقی بوجھیں۔ یہ معلومات تو برسبیلِ تذکرہ بیچ میں آ گئیں۔

آپ بھی کوئی سوال یا پہیلی پ

وچھ سکتی ہیں۔

تفصیلات ارسال کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہوں
اب کوئی پہیلی جاری ہے یا ابھی وقفہ ہے
 
عمر سیف

محفلین
ایسا سُن رکھا ہے کہ مچھر صرف میٹھا خون چوستاہے اب یہ ‘میٹھا خون‘ کیا ہے یہ معلوم نہیں۔ :?
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں، یہ گندہ خون نہیں چوستا۔ قدرت نے اسے یہ صلاحیت بخشی ہے کہ خون چوسنے سے پہلے یہ خون کو ٹیسٹ کر لیتا ہے۔
 
نوید ملک

محفلین

فہیم

لائبریرین
نوید ملک نے کہا:
fahim نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اچھا یہ بتائیں مچھر کی آنکھیں کتنی ہوتی ہیں؟

ٔپہلے تو اوپر والی بات پر سوری شمشاد بھائی :oops:

اور جواب ہے 2 آنکھیں :wink:
کچھ کھایا پیا کرو فہیم آپکو تو مچھر بھی آنکھیں دکھا جاتا ہے :wink:

جی بس اس نے آپ کا حوالہ دے دیا تھا کہ آپ سے کافی یاری دوستی ہے۔
اس لیے ہم نے یہ سب کچھ سہہ لیا :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top