ذکرِ اعجاز

جاسمن

لائبریرین
مجاہد صاحب نے اچھا مضمون لکھا ہے ۔ بدقسمتی سے اردو ادبی دنیا ایک مردہ پرست دنیاہے ۔ ایسابہت ہی کم ہوا ہے کہ مشاہیر ادب کے کارناموں کو ان کی زندگی ہی میں کما حقہ سراہا جائے ۔ بلاشبہ محترمی اعجاز عبید اکیسویں صدی میں اردو کے بڑے محسنوں میں سے ہیں ۔ اردو اور کمپیوٹر کے حوالے سے ان کا کام بہت ہی کلیدی نوعیت کا ہے ۔اللہ تعالی ان کی عمر دراز فرمائے اور ان کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ۔
متفق
ڈاکٹر اعجاز عبید اکیسویں صدی میں اردو کے عظیم محسن۔
 

جاسمن

لائبریرین
اعزازی ڈگریاں دینے میں اب کوئی راز نہیں رہ گیا۔
اس کا انحصار صرف دنیاوی فراز پر ہوتا ہے، بھلے ہی ادبی و علمی طور پر وہ کتنا ہی نشیب میں کیوں نہ ہو۔

رہی بات آپ کی !! تو اردو محفل کے صفحات آپ کی قابلیت اور اہلیت کے گواہ ہیں۔

یہ تو محض ایک ڈگری ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اسی اردو محفل کے آپ کے کئی طلباء ایسی ڈگریاں، بلکہ اس سے اونچی یونیورسٹیوں سے حقیقی ڈگریاں حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اس طرح کی اعزازی ڈگریوں سے مستغنی ہیں۔

آپ ہی کا ایک شعر یہاں لکھتا ہوں:

فقیر جھولی کی کلیاں لٹانے آیا ہے
امیرِ شہر کو ڈر ہے نہ جانے کیا مانگے
متفق۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز عبید کو صحت کامل ،آسانیوں،ایمان کی دولت ،رزق کی فراوانی اور بیش بہا خوشیوں کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین!
 

عاطف ملک

محفلین
محترم الف عین کے بارے میں لکھنا چاہوں بھی تو الفاظ احساسات کی ترجمانی نہیں کر سکتے۔
اور یہ بات میں دل کی گہرائیوں سے کہہ رہا ہوں استادِ محترم!
شاید آپ کو بھی اس بات کا احساس نہیں ہو سکتا کہ آپ میرے لیے کیا حیثیت رکھتے ہیں۔

اللہ آپ کو برکت بھری،عافیت والی لمبی عمر دے۔
آمین
 

یاز

محفلین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محترم الف عین صاحب کو طویل عمر اور صحت و تندرستی و توانائی عطا فرمائے کہ اردو زبان کی ترقی و ترویج کا یہ سلسلہ نہ صرف جاری و ساری رہے بلکہ مزید فزوں تر ہوتا جائے۔
میں ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہوں کہ ہمیں وقت کے ساتھ چلنا چاہئے اور بدلتے وقت کے تقاضوں کو بھانپتے ہوئے خود کو ایڈاپٹ کرنا چاہئے۔ اعجاز عبید صاحب نے اردو زبان کے سلسلے میں بالکل یہی کیا ہے کہ بجائے اس کے کہ صد سالہ پرانی اردو زباندانی اور پیلے اوراق والے اردو مسودات تک محدود رہنے کے، اردو کو عہدِ حاضر کی اہم ترین اختراع یعنی انٹرنیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
 

یاز

محفلین
ساتھ ہی ہم تجویز کریں گے کہ اردو محفل یونیورسٹی کا ورچوئل قیام عمل میں لایا جائے اور ڈاکٹریٹ کی پہلی اعزازی ڈگری محترم اعجاز عبید صاحب کے نام کی جائے۔
 

حماد علی

محفلین
مجھے اردو کی اس دنیا سے واقف ہوے ابھی کچھ ہی دن ہوے ہیں خود کو کچھ بھی کہنے کے قابل نہیں محسوس کرتا لیکن پھر بھی جسارت کر رہا ہوں!
آپ تمام لوگوں کے سامنے میں اپنی ذات کو طفلِ مکتب سے بھی نچلے درجے پر محسوس کرتا ہوں۔
ان اردو کے دیوانوں کے سامنے میں کیا اور میری بساط کیا۔
اردو کے لیے آپ کی خدمات کو دیکھا جائے جیسا کے اوپر مضمون میں بیان کیا گیا ہے تو بلاشبہ جیسے خرم صاحب نے کہا کے خان آپ کی علمی خدمات کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا !
یہ مضمون پڑھ کر ایک روحانی اور دلی خوشی ہوئ کہ اللہ نے ہمیں ایسے ہیروں سے نوازہ ہے جو دنیاوی عزت و شوکت کی پرواہ کیے بغیر انتھک اردو کی خدمت کیے جا رہے ہیں۔ اللہ رب العزت سے دل کی گہرائیوں سے اور خلوص سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی عمر دراز کرے اور آپ کو آپ کہ اصل مقام سے نوازے۔ آمین!
 
استاد محترم اللہ آپ کو صحتِ کاملہ کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔ آپ کے علم میں ہر دن بہترین اضافہ ہو اور ہم جیسے طلباء آپ کے علم اور شفقت سے ہمیشہ مستفید ہوتے رہیں۔ آمین یا رب العالمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
اللہ تعالیٰ آپکو صحت عطا فرمائے اور آپکا سایہ ہم پر قائم و دائم رکھے آمین !!!!!
 
Top