ذوالفقار مرزا پاکستان توڑنے کے بیان پر معافی مانگیں ، احمد مختار

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں'ذوالفقار مرزا کو عہد ے سے ہٹایا جائے'راجہ نثار
پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنماراجہ نثار خان نے وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی جانب سے پاکستان توڑنے کے بارے میں تقاریر اور بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے یہ کسی کی نہ ہی ذاتی جاگیر ہے کہ وہ اسے تقسیم کردے گا۔ذوالفقار مرزا اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت معافی مانگے اور ذوالفقار مرزا کو انکے عہدے سے الگ کیا جائے ایک ایسا شخص جس کی بیوی ملک کی قومی اسمبلی کی سپیکر ہو اسے اس طرح کی غیر دانشمندانہ اور ناعاقبت اندیشانہ بیانات دینے کی پاداش کے عمل سے گزارنے کامطالبہ جائز ہے راجہ نثار خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت کی بقاء اور ملک میں استحکام لانے کی ضرورت ہے اور گڈ گورننس کے ذریعے عوام الناس کی مشکلات ومسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی کے ارباب اختیار بلیک میلنگ کی سیاست کے بجائے ملک میں58ٹو بی اور سترہویں ترامیم ختم کریں اور پارلیمانی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے عہدے پورے کریں۔
 
Top