[دیوان غالب] تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
پہلے فریب سے معذرت کہ ابھی ابھی میں نے پوسٹ کیا تھا کہ خاور میں کھول چکا ہوں۔ میری غلطی یہ کہ میں نے شگفتہ کا پیغام ٹھیک نہیں پڑھا اور یہ سبجھ لیا کہ وہ مجھے خاور کھلا ٹائپ کرنے کا کہہ رہی ہیں۔ اور میں نے فورا! تائپ کر دیا تھا اسی وقت پیغام (غلط) پڑھنے کے بعد ہی۔
آج دیوانِ غالب لانا بھول گیا ہوں دفتر۔ شگفتہ ماوراء کو بھی کام سے لگا دو۔ میں بھی تیار ہوں مزید کچھ کرنے کو۔
 
فریب

محفلین
نہیں سر معذرت نہیں کریں کہ آپ کی وجہ سے ہی تو یہ ممکن ہو رہا ہے کہ ہم لوگ بھی کچھ ادب کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔۔۔۔میں نے آپ کی post دیوانِ غالب سے حذف کر دی ہے۔۔۔۔۔ کہ وہاں صرف کلام ہی رہے۔۔۔۔معذرت کے ساتھ
 
ماوراء

محفلین
نہیں، ابھی مجھے کوئی کام نہ دے۔۔کیونکہ مجھے آج کتاب نہیں ملی۔ اب مجھے دور والی لائبریری میں جانا پڑے گا۔ اب پتہ نہیں کب ٹائم ملے گا مجھے۔۔ :? :(
 
مہوش علی

لائبریرین
معذرت کے ساتھ کہ میں غالب کے معاملے میں زیادہ مددگار نہیں ثابت ہو پاؤں گی کیونکہ میرے پاس کلامِ غالب موجود نہیں ہے۔

ویسے غالب کا تمام کلام اس ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے۔

لیکن آپ کو یہ ویب سائیٹ صرف انٹر نیٹ ایکسپلورر میں نظر آئے گی۔ اور یہ سائیٹ آپ سے اپنا فونٹ انسٹال کرنے کا مطالبہ بھی کرے گی۔

یہ پاک ڈاٹا والوں کی ویب سائیٹ ہے اور بہت قابلِ اعتماد ہے۔ اس لیے فونٹ کو انسٹال کر لیجئیے گا۔
 
غالب میرا پسندیدہ شاعر ہے مگر میں شرمسار ہوں کہ حق ادا نہ کر سکا غالب سے محبت کا۔

شگفتہ مجھے آپ سے گلہ ہے کہ آپ نے بحیثیت سربراہ لائبریری ٹیم کے مجھے بحیثیت ٹیم ممبر کے حکم کیوں نہ دیا کام کا۔ میں رضاکار ہوں آپ کی ٹیم میں اور کسی بھی وقت آپ میرے ذمہ کام لگا کر باقاعدہ رپورٹ لے سکتی ہیں۔ اگر میں کوئی کام نہ کرسکوں تو باقاعدہ وضاحت دوں گا اور میرے خیال میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔

ویسے میں دیکھتا ہوں کہ کوئی اور گروپ بنا کر اس میں سربراہ بن جاؤں اور آپ کو بطور ٹیم ممبر کام دے کر عملی طور پر سکھاؤں کہ کام کیسے لیتے ہیں :lol:
 
فریب

محفلین
اعجاز صاحب! غزلیات جو میرے ذمہ لگائی گئیں تھیں وہ پوسٹ کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔ اگلے حکم کا منتظر ہوں
 
الف عین

لائبریرین
فریب، اس غزل میں میرے نسخوں میں 3۔4 اشعار نہیں ہیں، اور یہ شعر
کٹے تو شب کاٹے تو سانپ کہلاوے
کوئی بتلاؤ کہ وہ زُلفِ خم بہ خم کیا ہے
بھی ان میں شامل ہے جو نہیں ہیں۔ یہ شعر بحر سے خارج ہے، تم نے کچھ ٹائپو کیا ہے یہاں۔ ذرا چیک کر کے تصحیح کر دو۔
اس کے علاوہ اب "ہر قدم دورئ منزل ہے نمایاں مجھ سے" سے لے کر 'ابنِ مریم ہوا کرے' سے پہلے تک کی غزلیں باقی ہیں۔ اگر تم فری ہو تو کر دو، اور شگفتہ تم کم از کم بتا تو دیا کرو کہ کیا کرنے والی ہو۔
 
فریب

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

ٹائپ میں غلطی ہو گئی ہے اصل کچھ یوں ہے
کٹے تو شب کہیں کاٹے تو سانپ کہلاوے
کوئی بتلاؤ کہ وہ زُلفِ خم بہ خم کیا ہے
اور باقی غزلیں بھی جلد پوسٹ کر دوں گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
غالب میرا پسندیدہ شاعر ہے مگر میں شرمسار ہوں کہ حق ادا نہ کر سکا غالب سے محبت کا۔

شگفتہ مجھے آپ سے گلہ ہے کہ آپ نے بحیثیت سربراہ لائبریری ٹیم کے مجھے بحیثیت ٹیم ممبر کے حکم کیوں نہ دیا کام کا۔ میں رضاکار ہوں آپ کی ٹیم میں اور کسی بھی وقت آپ میرے ذمہ کام لگا کر باقاعدہ رپورٹ لے سکتی ہیں۔ اگر میں کوئی کام نہ کرسکوں تو باقاعدہ وضاحت دوں گا اور میرے خیال میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔

ویسے میں دیکھتا ہوں کہ کوئی اور گروپ بنا کر اس میں سربراہ بن جاؤں اور آپ کو بطور ٹیم ممبر کام دے کر عملی طور پر سکھاؤں کہ کام کیسے لیتے ہیں :lol:

محب علوی

کہاں ہیں آپ :)

دیوانِ غالب میں آپ کے شیئرز آپ کی راہ تک رہے ہیں ۔

ورنہ میں اس ٹیم کا ممبر بن جاؤں گی جس کے سربراہ آپ ہوں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب

آپ کی لسٹ کے مطابق اب صرف دس غزلیں باقی ہیں دیوانِ غالب میں ۔

----------------------------------------------------------

اگر کوئی صاحب یا صاحبہ اس آخری مرحلے میں شرکت چاہیں تو یہ غزلیں ٹائپ کر سکتے ہیں ۔ یہ نہ ہو کہ بعد میں بقول غالب

کہیو پھر کہ " غافل تھے" :)
 
الف عین

لائبریرین
شگفتہ:
بہت سہی غمِ گیتی، شراب کم کیا ہے؟
سے فریب نے کیا تھا
اور اس دور میں تم نے:
زبسکہ مشقِ تماشا جنوں علامت ہے
سے۔ درمیان کی غزلوں میں اُلٹی طرف سے باقی غزلوں کو میں نے شروع کیا ہے۔ اگر تم بھی کر رہی تو بتا دو کہ کہاں تک کر رہی ہو، میں تمھارے جواب کا انتظار کر رہا ہوں۔ اور وہ در صفتِ انبہ ختم شد یا ہنوز باقیست؟
 
فریب

محفلین
اعجاز صاحب اور شگفہ بہن اگر آپ لوگ باقی رہ جانے والے کام کی فہرست دے سکیں تو میں کچھ اور کوشش کر سکتا ہوں آپ کا ہاتھ بٹانے کی
 
الف عین

لائبریرین
شگفتہ، جلدی جواب دو کہ نےتم انبہ مثنوی تو نہیں کر رکھی ۔ اگر نہیں کی ہے تو فریب یہ کر سکتے ہیں۔ میں غزلیات مکمل کر لوں گا انشاء اللہ آج ہی۔ہے
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محب علوی نے کہا:
غالب میرا پسندیدہ شاعر ہے مگر میں شرمسار ہوں کہ حق ادا نہ کر سکا غالب سے محبت کا۔

شگفتہ مجھے آپ سے گلہ ہے کہ آپ نے بحیثیت سربراہ لائبریری ٹیم کے مجھے بحیثیت ٹیم ممبر کے حکم کیوں نہ دیا کام کا۔ میں رضاکار ہوں آپ کی ٹیم میں اور کسی بھی وقت آپ میرے ذمہ کام لگا کر باقاعدہ رپورٹ لے سکتی ہیں۔ اگر میں کوئی کام نہ کرسکوں تو باقاعدہ وضاحت دوں گا اور میرے خیال میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔

ویسے میں دیکھتا ہوں کہ کوئی اور گروپ بنا کر اس میں سربراہ بن جاؤں اور آپ کو بطور ٹیم ممبر کام دے کر عملی طور پر سکھاؤں کہ کام کیسے لیتے ہیں :lol:

محب علوی

کہاں ہیں آپ :)

دیوانِ غالب میں آپ کے شیئرز آپ کی راہ تک رہے ہیں ۔

ورنہ میں اس ٹیم کا ممبر بن جاؤں گی جس کے سربراہ آپ ہوں :)

مجھے جلدی جلدی شامل کیا جائے تاکہ انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوا سکوں۔ :lol:
 
الف عین

لائبریرین
محب۔ ٹھیک ہے، تم جلدی سے آم والی مثنوی ٹائپ کر دو۔ بناقی میں کل دیکھتا ہوں کہ کیا بچا ہے اپنا حصہ مکمل کر کے۔ شگفتہ کو غموں کی مصّوری کرنے دو۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی

اتنی دیر ۔ آپ کے انتظار میں مصورئ غم کرتے کرتے ہم خود تصویرِغم بن چکے ، ڈانٹ الگ کھائی :)

انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی ایک ہی پوسٹ تھی ، جسے رضاکارانہ طور پر آپ کے لئے خالی کیا جاتا ہے :) اگر آپ اس پوسٹ کے لئے فنڈ دینا چاہیں تو اس بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے ۔ فی الحال تو آپ انبہ (آم) کی تلاش میں نکلیں ، اگر نکل چکے ہیں تو خبر کریں ۔ ( اگر نہیں نکل سکتے تب بھی بتائیں تا کہ فریب کو یہ زحمت دی جائے ۔) اس کے بعد لائن حاضر ہو کر یہ بتائیں کہ آپ اتنے دھواں دھار قسم کے شکوے کیسے کر لیتے ہیں کہ اگلا بندہ دھواں ہو کر رہ جائے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب

لاغر ہوں اتنا۔۔۔
بازیچہ اطفال ہے دنیا۔۔۔
کہوں جو حال تو۔۔
رونے سے اور ۔۔۔
نشہ ہا شاداب ۔۔۔
عرضِ ناز ۔۔
حُسنِ بے پرواہ۔۔۔
جب تک دہانِ زخم۔۔
ابنِ مریم ہوا کرے۔۔ (یہ غزل اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو محب علوی پہلے ہی ٹائپ کر چکے ہیں )

میرے حساب سے یہ غزلیات باقی تھیں ۔ اگر ابھی تک آپ نے ٹائپ نہیں کی ہوں تو میں فریب سے درخواست کروں گی ان غزلوں کے لئے ۔

آپ سے یہ درخواست ہے کہ دیوان کی ترتیب کے بارے میں اپنی رائے دیجیئے ، آپ کی نسخہ اردو ویب کی تجویز کے لحاظ سے ہم اپنی مرضی سے کوئی نئی ترتیب دے سکتے ہیں یہ میری رائے ہے۔
مجھے کچھ دنوں میں کچھ نسخے ہاتھ آنے کی امید ہے ایسی صورت میں فہرست کو بڑھانے اور مرتب کرنے میں شاید کچھ اور مدد مل سکے ۔

کیا آپ نے اپنے طور پر کوئی ترتیب دی ہے یا ارادہ رکھتے ہیں ؟

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محب علوی

اتنی دیر ۔ آپ کے انتظار میں مصورئ غم کرتے کرتے ہم خود تصویرِغم بن چکے ، ڈانٹ الگ کھائی :)

انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی ایک ہی پوسٹ تھی ، جسے رضاکارانہ طور پر آپ کے لئے خالی کیا جاتا ہے :) اگر آپ اس پوسٹ کے لئے فنڈ دینا چاہیں تو اس بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے ۔ فی الحال تو آپ انبہ (آم) کی تلاش میں نکلیں ، اگر نکل چکے ہیں تو خبر کریں ۔ ( اگر نہیں نکل سکتے تب بھی بتائیں تا کہ فریب کو یہ زحمت دی جائے ۔) اس کے بعد لائن حاضر ہو کر یہ بتائیں کہ آپ اتنے دھواں دھار قسم کے شکوے کیسے کر لیتے ہیں کہ اگلا بندہ دھواں ہو کر رہ جائے :)

ماشاءللہ جس رفتار سے دیوانِ غالب پر کام ہوا ہے اس مجھے یقین محکم ہوگیا ہے کہ غالب ہی اردو کا سب سے بڑا شاعر ہے :)

یعنی فورا فورا پوسٹس ہوئی ہیں اور ڈانٹ علیحدہ ۔ میں کل لاہور جا رہا ہوں اور فریب کو زحمت نہ دیں وہ زاویہ ٹائپ کررہا ہے میں کرلوں گا یہ غزلیں تین دن کے اندر اندر ٹائپ ( خدارا اتنی مہلت تو دے دی جائے)۔ :D

اجی میں اور دھواں دار شکوے ، شاید دھواں کہیں سے آگیا ہو گا میرا شکوہ سن کر یا مجھ پر تہمت دھرنے کے لیے آگ اور دھواں مل کر سازشی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
 
فریب

محفلین
مثنوی
آموں کی تعریف میں

ہاں، دلِ درد مندِ زمزمہ ساز
کیوں نہ کھولے درِ خزینہٴ راز
خامے کا صفحے پر رواں ہونا
شاخِ گل کا ہے گلفشاں ہونا
مجھ سے کیا پوچھتا ہے کیا لکھیے؟
نکتہ ہائے خرد فزا لکھیے!
بارے، آموں کا کچھ بیاں ہوجائے
خامہ نخلِ رطب فشاں ہوجائے
آم کا کون مردِ میدان ہے
ثمر و شاخ گوئے و چوگاں ہے
تاک کے جی میں کیوں رہے ارماں
آئے، یہ گوئے اور یہ میداں
آم کے آگے پیش جاوے خاک
پھوڑتا ہے جلے پھپھولے تاک
نہ چلا جب کسی طرح مقدور
بادہٴ ناب بن گیا انگور
یہ بھی ناچار جی کا کھونا ہے
شرم سے پانی پانی ہونا ہے
مجھ سے پوچھو، تمہیں خبر کیا ہے!
آم کے آگے نیشکر کیا ہے!
نہ گل اس میں نہ شاخ و برگ، نہ بار
جب خزاں آئے تب ہو اس کی بہار
اور دوڑائیے قیاس کہاں
جانِ شیریں میں یہ مٹھاس کہاں
جان میں ہوتی گر یہ شیرینی
کوہکن باوجودِ غمگینی
جان دینے میں اس کو یکتا جان
پَر وہ یوں سہل دے نہ سکتا جان
نظر آتا ہے یوں مجھے یہ ثمر
کہ دوا خانہٴ ازل میں، مگر
آتشِ گل پہ قند کا ہے قوام
شیرے کے تار کا ہے ریشہ نام
یا یہ ہوگا، کہ فرط رافت سے
باغبانوں نے باغِ جنت سے
انگبیں کے، بہ حکم رب الناس
بھر کے بھیجے ہیں سربمہر گلاس
یا لگا کر خضر نے شاخِ نبات
مدتوں تک دیا ہے آبِ حیات
تب ہوا ہے ثمر فشاں یہ نخل
ہم کہاں ورنہ اور کہاں یہ نخل
تھا ترنجِ زر ایک خسرو پاس
رنگ کا زرد پر کہاں بو باس
آم کو دیکھتا اگر اک بار
پھینک دیتا طلائے دست افشار
رونقِ کارگاہِ برگ و نوا
نازشِ دودمانِ آب و ہوا
رہروِ راہِ خلد کا توشہ
طوبیٰ و سِدرہ کا جگر گوشہ
صاحبِ شاخ و برگ و بار ہے آم
ناز پروردہٴ بہار ہے آم
خاص وہ آم جو نہ ارزاں ہو
نو برِ نخلِ باغِ سلطاں ہو
وہ کہ ہے والیٴ ولایتِ عہد
عدل سے اس کے ہے حما یتِ عہد
فخرِ دیں عزِ شان و جاہِ جلال
زینتِ طینت و جمالِ کمال
کار فرمائے دین و دولت و بخت
چہرہ آرائے تاج و مسند و تخت
سایہ اُس کا ہما کا سایہ ہے
خلق پر وہ خدا کا سایہ ہے
اے مفیضِ وجودِ سایہ و نور!
جب تلک ہے نمودِ سایہ و نور
اِس خداوندِ بندہ پرور کو
وارثِ گنج و تخت و افسر کو
شاد و دلشاد و شادماں رکھیو
اور غالب پہ مہرباں رکھیو!
 
فریب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اعجاز صاحب

لاغر ہوں اتنا۔۔۔Done
بازیچہ اطفال ہے دنیا۔۔۔Done
کہوں جو حال تو۔۔Done
رونے سے اور ۔۔۔Done
نشہ ہا شاداب ۔۔۔Done
عرضِ ناز ۔۔Done
حُسنِ بے پرواہ۔۔۔Done
جب تک دہانِ زخم۔۔ Done
ابنِ مریم ہوا کرے۔۔ (یہ غزل اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو محب علوی پہلے ہی ٹائپ کر چکے ہیں )

میرے حساب سے یہ غزلیات باقی تھیں ۔ اگر ابھی تک آپ نے ٹائپ نہیں کی ہوں تو میں فریب سے درخواست کروں گی ان غزلوں کے لئے ۔

آپ سے یہ درخواست ہے کہ دیوان کی ترتیب کے بارے میں اپنی رائے دیجیئے ، آپ کی نسخہ اردو ویب کی تجویز کے لحاظ سے ہم اپنی مرضی سے کوئی نئی ترتیب دے سکتے ہیں یہ میری رائے ہے۔
مجھے کچھ دنوں میں کچھ نسخے ہاتھ آنے کی امید ہے ایسی صورت میں فہرست کو بڑھانے اور مرتب کرنے میں شاید کچھ اور مدد مل سکے ۔

کیا آپ نے اپنے طور پر کوئی ترتیب دی ہے یا ارادہ رکھتے ہیں ؟

شکریہ
سیدہ شگفتہ بہن یہ ساری غزلیات میں پہلے ہی پوسٹ کر چکا ہوں
 
Top