دیوانِ غالب کا پولش ترجمہ

الف عین

لائبریرین
خبر تو کل کے اخبار کی ہے، نیٹ پر نہیں ملی جو ربط دوں۔ خبر یوں ہے کہ غالب کے کلام کو پولش ترجمہ وارسا میں پولش ادیب جانوسزکرزیزوسکی (بوچھی شاید اس کا تلفظ کر سکیں) اور ہندوستانی شاعر سریندر زاہد نے کیا ہے۔ یہ کتاب پولینڈ میں ہند کے سفیر انِل وادھوا نے ریلیز کی۔ سریندر زاہد اس سے پہلے میر کے کلام کا بھی پولش میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ غالب کہہ رہے ہوں گے عالمِ بالا میں کہ ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اب پولینڈ میں ہے۔
 

رضوان

محفلین
اعجاز صاحب گویا اب اہلِ پولینڈ میں بھی عشاقِ غالب پیدا ہوں گے۔ بلکہ ہو چکے ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل سٹوری کا کچھ ایسے تھا کہ پولینڈ کے انجینئر مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے لئے پاکستان اور انڈیا جاتے ہیں۔ ان کے پیش نظر دو ہی زبانیں ہوتی ہیں۔ انگریزی یا پھر وہ اردو جو بول چال میں ہندی سے مماثل ہے۔ انگریزی ان کے لئے سیکھنا آسان ہے اور اردو کو وہ رسم الخط کی وجہ سے زیادہ ترجیح‌ نہیں دیتے کہ سیکھنا مشکل ہوجاتا ہے اورہندی کے رسم الخط کو سیکھتے ہیں۔ اور یہ زبانیں سیکھنے کے لئے انہیں‌کوئی نہ کوئی یونیورسٹی جائن کرنی ہوتی ہے۔ وہاں‌سے یہ سارا اردو کی ترقی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے

ویب سائٹ یاد نہیں کہ کہاں سے دیکھا تھا :(
 
Top